دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

کی میزان ہاتھ میں لیجئے تو عورتوں کے حق میں سنیت نکاح بھی بہت ندرت سے ثابت ہوگی،ہزار میں ایك ہی ایسی نکلے گی جس کے لئے سنت کہہ سکیں،کیا کسی عورت کی نسبت خود وُہ یا اس کے اولیاء یا یہ تشدد والے حضرات پورے طور پر ضامن ہوجائیں گے کہ اس سے نافرمانی شوہر یا اس کے کسی حق میں ادنٰی تقصیر واقع ہونے کا اصلًا اندیشہ نہیں،ایسی بے معنی ضمانت وہی کرسکتا ہے جسے نہ مردوں کے حقوق عظیمہ پر اطلاع،نہ عورات کی عادات ونقصان عقل ودین پر وقوف کیا،حدیث صحیح میں حضور پُر نورسیّد عالم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کا ارشاد سُنا کہ:

رأیت النار فلم ارکالیوم منظراقط افظع ورأیت اکثر اھلھا النساء

میں نے دوزخ ملاحظہ فرمائی تو آج کی برابر کوئی چیز سخت وشنیع نہ دیکھی اور میں نے اہلِ دوزخ میں عورتیں زیادہ دیکھیں۔

فقالو! یارسول اﷲ صحابہ نے عرض کی یارسول اﷲیعنی حضور! اس کا کیا سبب ہے؟ قال بکفر ھن فرمایا ان کے کفر کے باعث۔قیل یکفرن باﷲ عرض کی گئی کیا اﷲعزّوجل سے کفر کرتی ہیں؟قال یکفرن العشیر ویکفرن الاحسان فرمایا شوہر کی ناشکری کرتی ہیں اور احسان نہیں مانتی ہیں لو احسنت الی احدٰھن الدھرثم رأت منك شیئًا قالت مارأیت منك خیراقط[1] اگرتو ان میں سے کسی کے ساتھ عمر بھر احسان کرے پھر ذرا سی بات خلافِ مزاج تجھ سے دیکھے تو کہے میں نے کبھی تجھ سے کوئی بھلائی نہ دیکھی رواہ الشیخان عن ابن عباس رضی اﷲتعالٰی عنہما(اس کو شیخین نے حضرت عبد اﷲبن عباس رضی اﷲتعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت)

حدیث٢: فرماتے ہیں صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم:

ان المرأۃ خلقت من ضلع اعوج لن تستقیم لك علی طریقۃ فان استمتعت بھا وبھا عوج وان ذھبت تقیمھا کسرتھا وکسرھا طلاقھا[2]۔رواہ مسلم و الترمذی عن ابی ھریرہ ونحوہ

عورت ٹیڑھی پسلی سے بنی ہے ہرگز سی راہ پر تیرے لئے سیدھی نہ ہوگی،اگر تُو اس سے نفع لے تو اس کی کجی کے ساتھ نفع لے اور سیدھا کرنے چلے تو توڑدے،اور اس کا توڑنا طلاق دینا ہے(اس کو امام مسلم وترمذی نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ

 


 

 



[1] صحیح بخاری  باب صلوٰۃ الکسوف قدیمی کتب خانہ کراچی  ١٤٤،صحیح مسلم  باب صلوٰۃ الکسوف قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٧٨٣

[2] صحیح مسلم باب الوصیۃ بالنساء  قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٢٩٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن