دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

ؕ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾

[1]،وللعقیلی عن انس عن النبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم لاتجالسوھم ولاتشاربوھم ولاتواکلوھم ولاتناکحوھم[2]۔

 

اور اگر تجھے شیطان بُھلادے تو یاد آنے کے بعد ظالم قوم کے پاس مت بیٹھ۔اور عقیلی میں ہے کہ حضرت انس رضی اﷲتعالٰی عنہ حضور اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں کہ نہ اُن کے ہم مجلس بنو نہ کھانے پینے میں ان سے مشارکت کرو نہ ہی ان سے باہمی نکاح کرو۔ (ت)

لڑکی والوں کو تولحاظ مصالح واحتراز مفاسد زیادہ اہم ہے لڑکے والے بھی اگرترك میں مصلحت سمجھیں ترك کردیں،حضور پُرنور صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے ضباعہ بنت عامر بن قرط رضی اﷲتعالٰی عنہا کو نکاح کا پیغام دیا انہوں نے قبول کیا پھر حضور اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کو مصلحت پیش آئی ترك فرمایا۔

فی المواہب وشرحھا للعلامۃ الزرقانی السادسۃ ضباعۃ اسلمت قدیما بمکۃ وھا جرت وکانت من اجمل نساء العرب خطبھا صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلّم الی ابنھا سلمۃ بن ھشام فقال یا رسول اﷲتعالٰی علیك وسلم ماعنك مدفع افاستأمرھا قال نعم فاتاھا فقالت اﷲافی رسول صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم تستأمرنی انی ابتغی ان احشر مع ازواجہ ارجع الیہ فقل لہ نعم قبل ان یبدولہ فقیل للنبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم انھا کبرت فلما عادابنھاوقد اذنت لہ

مواہب اور اس کی شرح زرقانی میں ہے کہ(جن عورتوں کو نبی کریم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے پیغامِ نکاح بھیجا مگر نکاح نہ فرمایا ان میں سے)چھٹی حضرت ضباعہ رضی اﷲتعالٰی عنہا ہیں وہ ابتدًا ہی مکرمہ میں ایمان لے آئی تھیں پھر انہوں نے ہجرت کی وہ عرب کی حسین ترین عورتوں میں سے تھیں،حضور انور صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے ان کے بیٹے سلمہ بن ہشام کو ان کے لئے پیغام نکاح دیا تواس(سلمہ)نے کہ یا رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم!آپ سے کوئی مانع نہیں،کہا میں اس(ضباعہ)سے مشورہ کرلوں؟ حضور اکرم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں(مشورہ کرلو)چنانچہ وُہ ضباعہ کے پاس آیا تو انہوں(ضباعہ)نے کہا کہ اﷲسے ڈر،کیا رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کے بارے میں مجھ سے مشورہ لیتا ہے،میں ان کی ازواجِ مطہرات کے ساتھ قیامت میں اٹھنا چاہتی ہوں آپ

 

 



[1] القرآن الکریم ٦/٦٨

[2] الضعفاء الکبیرللعقیلی ترجمہ احمد بن عمران نمبر ١٥٣ دارالکتب العلمیۃ بیروت ١/١٢٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن