30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فی الملبوس والماکول والصحبۃ[1]۔ |
میں برابر قائم رکھے(ت) |
یہاں تك کہ اگر فرق کرے گا قیمت کو ایك طرف جھکائے اٹھے گا۔رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من کان لہ امرأتان فمال الٰی احدٰھما دُون الاخری جاء یوم القیٰمۃ واحد شقیہ مائل[2]۔واﷲتعالٰی اعلم۔ |
جس کی دو٢ بیویاں ہوں ان میں سے ایك کو نظر انداز کرتے ہُوئے دُوسری کی طرف میلان کرے تو قیامت کے دن اس حال میں اُٹھے گا کہ اس کی ایك جانب جُھکی ہوگی۔واﷲتعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ١٠٧: از بچھرایوں ضلع مراد آباد مکان حکیم غلام علی صاحب مرسلہ حکیم غلام احمد صاحب ٢٥رمضان مبارك ١٣٢٩ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیانِ شرع متین ا س مسئلہ میں کہ١عدل بین الزوجین میں کھانے کی کیا صورت ہے،آیا جو چیز ایك زوجہ کو کھانے کو دی وہی دوسرے کو بھی دے اگر چہ ازقسم مکلفات ہویا فقط معمولی غذا میں،٢مثلًا ایك کو دُوسری زوجہ سے خفیہ دُودھ پلایا یا ثمارِ فصل کھلائے تو اُسی قدر دُوسری کو بھی دینا ضرور ہے یا یہ مستحب ہے،اگر دُوسری کو بھی دینا ضرور ہے تو صورتِ ذیل میں کُچھ فرق ہے یانہیں مثلًا٣ایك زوجہ نے زوج سے کسی چیز کی فرمائش کی چونکہ اس کی طبیعت اس چیز کے کھانے کو چاہتی تھی بایں وجہ خفیۃً دوسر ی زوجہ سے اسکی فرمائش کی پورا کردیا تو دُوسری کو بھی شیئ مذکور کا کھلانا بذمہ زوج ضرور ہے یانہیں،٤اگر ضرور ہے تو اس میں کچھ فرق ہے یانہیں کہ اگر دوسری زوجہ بھی اس شیئ کی فرمائش کرتی تو اس کو بھی پورا کرتا اور اگر٥زوج اپنی خواہش طبیعت سے کچھ شیئ ایك زوجہ کو کبھی کوئی شیئ دوسری کو کھلاتا ہے مگر برابری نہیں ہے کہ جس قیمت اور جس لذت کی وُہ شیئ ہے دُوسری کو وُہ نہیں ہے تو یہ جائز ہے یانہیں،٦ایك یہ صورت ہے کہ ایك زوجہ کھانا کھاتے وقت زوج کو کھانا پکاکرلاتی ہے دُوسری نہیں آتی ہے خاطر ًا اس کو ہر ترکاری سے قدرے قدرے کھلایا تو اس میں زوج گنہگار ہُوا یا نہیں،اور خفیہ میں یہ مصلحت ہے کہ دونوں زوجہ میں بغض نہیں پڑتا ہے اور زوج سے دونوں خوش رہتی ہیں کیونکہ ایك کی دوسری کو خبر نہیں۔جواب مدلّل تحریر فرمائے۔
الجواب:
کھانا دو٢ قسم ہے ایك اصل نفقہ جوزوجہ کے لئے زوج پر واجب ہے،دُوسرا اس سے زائد مثل
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع