30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اُن کی دلجوئی اورجن باتوں میں مخالفتِ شرع نہیں اُن کی مراعات شارع کو پسند ہے جناب رسالت مآب صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم ازواجِ مطہر ات کی دلجوئی کرتے اور فرماتے:
|
ان من اکمل المؤمنین ایمانا احسنھم خلقا و الطفھم باھلہ[1]۔ |
بیشك مومنوں میں سے زیادہ کامل ایمان والاوہ ہے جو ان میں سے زیادہ حسن اخلاقی والا اور اپنی اہل کے ساتھ زیادہ مہر بان ہے۔(ت) |
اور فرماتے ہیں:
|
خیرکم خیرکم لاھلہ وانا خیرکم لاھلی[2]۔ |
تم میں سب سے بہتر وُہ ہے جو اپنی اہل کے ساتھ زیادہ اچھا برتاؤکرنے والا ہے اور میں اپنی اہل کے ساتھ حسنِ سلوك میں تم سب سے بہتر ہوں۔(ت) |
اور اﷲتعالٰی فرماتا ہے: وَعَاشِرُوۡہُنَّ بِالْمَعْرُوۡفِ ۚ[3]۔(اور ان(اپنی بیویوں)کے ساتھ اچّھا برتاؤ کرو۔ت)امام غزالی احیاء العلوم میں لکھتے ہیں:
|
واعلم انہ لیس من حسن الخلق معھا کف الاذی عنھا بل احتمال الاذی منھا والحلم عند طیشھا وغضبھا اقتداءً برسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم[4]۔الخ |
اور تُوجان لے کہ عورت کے ساتھ حُسنِ خلق یہ ہی نہیں کہ اس کو ایذانہ دے بلکہ اس کی طرف سے اذیتیں برداشت کرنا ہے اور رسولِ اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے اُس(عورت)کے طیش وغضب کے وقت تحمل اختیار کرنا ہے۔(ت) |
اور جس طرح اﷲتعالٰی نے مردوں کے حق اُن پر مقرر فرمائے اُن کے حق بھی مردوں پر مقرر کئے وَلَہُنَّ مِثْلُ الَّذِیۡ عَلَیۡہِنَّ بِالْمَعْرُوۡفِ۪ [5](اور عورتوں کا بھی حق ایسا ہی ہے جیسا ان پر ہے شرع کے موافق۔ت)ازانجملہ کھلانے پہنانے وغیرہما امور اختیار یہ میں اُنہیں برابر ر رکھنا واجب ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع