30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیا جائے اور یہاں بوجہ عد م حکومت اسلام تین حیض گزرنے تك اُس کے اسلام نہ لانے کو قائم مقام انکار ٹھرا کر حکمِ فرقت دیاجائے،درمختار و ردالمحتار میں ہے:
|
لواسلم احد المجوسیین فی دارالحرب وملحق لھا لم تبن حتی تحیض ثلاثا قبل اسلام الاخر اقامۃ لشرط الفرقۃ(وھو مضی ھذہ المدۃ ش مقام السبب وھوالاباء لان الاباء لایعرف الا بالعرض وقد عدم العرض لانعدام الولایۃ ومست الحاجۃ الی التفریق لان المشرك لایصلح للمسلم واقامۃ الشرط عند تعذرالعلۃ جائز،فاذا مضت ھذہ المدۃ صار مضیہا بمنزلۃ تفریق القاضی بدائع ش)ولیست بعدۃ لدخول غیر المدخول بھا[1]۔ |
اگر مجوسی زوجین میں سے کوئی ایك دارالحرب میں یا ایسی جگہ مسلمان ہوجائے جو دارالحرب کے ساتھ ملحق ہے تو بیوی نکاح سے خارج نہ ہوگی جب کہ دوسرے کے اسلام قبول کرنے سے پہلے اس کو تین حیض نہ آجائیں شرط فرقت یعنی اس مدّت کے گزرنے کوسبب فرقت یعنی انکار اسلام کا پتا تو عرضِ اسلام(اسلام پیش کرنے)سے چلے گا اور دارالحرب میں عدمِ ولایت کی وجہ سے عرض اسلام معدوم ہے حالانکہ تفریق کی ضرورت ہے کیونکہ مشرك ومسلم کانکاح برقرار نہیں رہ سکتا اور تعذرعلّت کے وقت شرط کو اس کے قائم مقام رکھنا جائز ہے،چنانچہ جب یہ مدّت گزرجائے تو اس کا گزرنا تفریق قاضی کے قائم مقام ہوجائے گابدائع ش)اور یہ مدّت عدّت نہیں کیونکہ غیر مدخولہ عورت بھی اس حکم میں داخل ہے(حالانکہ غیرمدخولہ پر عدّت نہیں)۔(ت) |
یہاں نفسِ طلاق سے فرقت پہلے ہی ہوچکی اور عدت ہے نہیں لہذا انتظار کی اصلًا حاجت نہیں،عورت اگر چہ طلاق ہوتے ہی فورًا مسلمان ہوجائے مسلمان ہوتے ہیں فورًا نکاح کرسکتی ہے۔ہدایہ میں ہے:
|
لابی حنیفۃ انھا ای العدہ اثر النکاح المتقدم وجبت اظہار ا لخطرہ ولاخطر لملك الحربیّ ولھذا لاتجب علی المسبّیۃ[2]۔واﷲتعالٰی اعلم۔ |
امام اعظم ابوحنیفہ رضی اﷲتعالٰی عنہ کی دلیل یہ ہے کہ عدّت پہلے نکاح کا اثر ہے جواس کے احترام کے اظہار کے لئے واجب ہوئی اور حربی کی ملك کاکوئی احترام نہیں اور اسی لئے اُس عورت پرعدت واجب نہیں جو گرفتار کرکے لائی گئی ہو۔اور اﷲتعالٰی خوب جانتا ہے۔(ت) |
___________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع