دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

مسئلہ ٩٩:                                ازلکھنؤ محلہ گڈ ھیا کمال جمال مسئولہ مولوی عابد حسین صاحب عباسوی         ١٤محرم ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ رافضیہ عورت سے نکاح شرعا جائز ہے یا ناجائز،نیز اگر دھوکہ سے کوئی شخص کسی رافضیہ عورت سے نکاح کرے مثلًا زیدکو یہ نہیں معلوم ہے کہ عورت کا مذہب سُنّی یا شیعہ،اور زید سے پوشیدہ بھی رکھا جائے اور بعد کومعلوم ہوجائے اور منکوحہ توبہ بھی نہ کرے تو ایسی میں کیا کرنا چاہئے۔بینواتوجروا

الجواب:

رافضیہ سے نکاح باطل محض ہے اس وقت معلوم ہو یا نہ ہو بہرحال اس پر فرض ہے کہ اُس سے جُدا ہوجائے وہ محض اجنبیہ ہے اصلًا قابلیت نکاح نہیں رکھتی جب تك اسلام نہ لائے۔عالمگیریہ میں ہے:

وکذٰلك لایجوز نکاح المرتدۃ مع احد[1]۔واﷲتعالی اعلم۔

اور اسی طرح مرتدہ کا نکاح کسی سے جائز نہیں۔اوراﷲسبحٰنہ وتعالٰی خوب جانتا ہے۔(ت)

مسئلہ ١٠٠:                              از بنارس کچی باغ مسئولہ مولوی محمد ابراہیم صاحب شب                               ٥ذی القعدہ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ ایك ہندوقوم کھٹك نے اپنی عورت کو مذہب کے موافق طلاق دے دی،تخمینًا چار ماہ کے بعد عورت مذکورہ مسلمان ہوئے اپنی خوشی ورضامندی سے،اور جس جلسے میں مسلمان ہوئی اسی جلسہ میں نکاح بھی ہُوا،نکاح کیسا ہُوا اور ا س میں عدّت کی ضرورت ہے یانہیں ؟بینواتوجروا

الجواب:

صورت مستفسرہ میں نکاح صحیح ہوگیا،کافر کے لئے عدّت تو اصلًا نہیں۔ردالمحتار میں ہے:

لاعدۃ من الکافر عند الامام اصلا فلاتثبت الرجعۃ للزوج بمجردطلاقھا وقیل تجب والا صح الاول کما فی القھستانی عن الکرمانی ومثلہ فی العنایۃ وذکر فی الفتح انہ ولی[2]۔

امام صاحب رضی اﷲتعالٰی عنہ کے نزدیك کافر کے لئے اصلًا عدّت نہیں۔محض اُس عورت طلاق دینے سے شوہر کے لئے رجوع ثابت نہ ہوگا،اور کہا گیا ہے کہ عدّت واجب ہے اور اصح قول اوّل ہے جیسا کہ قہستانی میں کرمانی سے ہے اور اسی کی مثل عنایہ میں ہے،فتح میں مذکور ہے کہ یہی اولٰی ہے۔ (ت)

اورجب وُہ طلاق دے چُکا اسے عورت سے کُچھ علاقہ نہ رہا کہ بعد اسلامِ زن اُس کے اسلامی انکار کا انتظار


 

 



[1] فتاوٰی ہندیۃ باب المحرمات بالشر ک نورانی کتب خانہ پشاور ١/٢٨٢

[2] ردالمحتار باب نکاح الکافر داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣٨٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن