دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

کی جائےگی۔درمختار میں ہے:

تجبر علی الاسلام وعلی تجدید النکاح زجرا لھا بمھر یسیر کدینار وعلیہ الفتوٰی[1]۔

اسلام پر مجبورکی جائے گی اور بطور زجر کمترین مہر مثلًا ایك دینار کے بدلے تجدید نکاح پر مجبور کی جائے گی اور اسی پر فتوٰی ہے۔(ت)

ردالمحتار میں ہے:

فلکل قاض ان یجددہ بمھریسیر ولو بدینار رضیت ام لا [2]۔

یہ قاضی کو اختیار ہے کہ وہ اس عورت سے کمترین مہر کے عوض تجدیدِ نکاح کرائے اگر چہ ایك دینار ہوچاہے وُہ عورت اس پر راضی ہویانہ ہو۔(ت)

مہر کی اقل مقدار دس١٠درم ہے کہ یہاں کے دو٢روپے تیرہ آنے سے کُچھ کم ہے یعنی ١٢/٩-٣/٥پائی۔واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ٩٨:                                از نذر محمد خاں صاحب امام جامع مسجد مُلّاجی صاحب ڈاکخانہ خاص لگانہ ضلع رہتک۔

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ کسی ہندوکی لڑکی نابالغ بغیر اجازت والی کے کہیں سے لے آوے اور بغیر مسلمان کئے پڑھادیوے جائز ہے یاکہ نہیں،اور اسی طرح مسلمان نابالغ لڑکی سے بغیراجازت والی کے دُوسرا کوئی نکاح پڑھادیوے تو پھر والی اس کو توڑ سکتا ہے یا کہ نہیں اور پڑھانے والے پرکیا الزام ہے؟ بینواتوجروا۔

الجواب:

نابالغہ کانکاح بے اجازت ولی نافذ نہیں ہوسکتا،ولی اس کو فسخ کرسکتا ہے،اور ہندو کی لڑکی سمجھ وال کہ اسلام وکفر جانتی ہے اگر کُفر اختیارکرے تو خود مشرك ہے،اور سمجھ وال نہ ہو تو اپنے باپ کے اتباع سے مشرك ہے،بہر حال اس سے نکاح باطل ہے اگرچہ باجازت ولی ہو،ہاں اگر سمجھ دارہونے کی حالت میں ایمان لے آئے اس کے بعد باجازت اُس کے کسی ولی مسلم ورنہ اذنِ حاکمِ اسلام سے نکاح کیا جائے تو صحیح ہے۔واﷲتعالٰی اعلم۔


 

 



[1] درمختار باب نکاح الکافر مطبع مجتبائی دہلی ١/٢١٠

[2] ردالمحتار باب نکاح الکافر داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣٩٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن