دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

مسئلہ٩٦:                از ریاست بھوپال کچھ بنگلہ چیف سکریٹری صاحب مرسلہ مجتبٰی علی خاں صاحب                ١٠رمضان المبارك ١٣٣٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ میں کہ ایك عورت قوم نصارٰی یامجوس ہے اور وُہ عورت مسلمان نہیں ہُوئی ہے وُہ اپنے مذہب پر قائم ہے،ایك شخص کہ وہ مسلمان ہے اور وہ شخص اس کے ساتھ عقد کرنا چاہتا ہے،اوروُہ عورت مسلمان نہیں ہوئی،تو اس کے ساتھ نکاح جائز ہے یامسلمان ہووے تو جائزہے؟ بینواتوجروا

الجواب:

عورت مجوسیہ سے مسلمان نکاح نہیں کرسکتا،اگر کرے گا باطل،یوں ہی نصرانیہ سے ایك قول پر اور دوسرے قول پر نصرانیہ سے نکاح اگر چہ ہوجائے گا مگر ممنوع وگناہ ہے،پہلے قول پر اس سے بچنا فرض ہے اور دوسرے قول پرواجب۔واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ ٩٧:                               از خیر آباد ڈاکخانہ خاص محلہ شیخ سرائے ضلع سیتاپور مرسلہ امتیاز علی صاحب    ٩شوال١٣٣٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید وہندہ دونوں مسلمان حنفی المذہب زن وشوہر ہیں ہندہ سیّدہ ہے مگر جاہل بیوقوف تند مزاج ہے اور زید شیخ کچھ لکھا پڑھا اور سخت مزاج غصّہ ور ہے اور ہر دو معزز اور ایسے خاندان کے ہیں جو اپنے مذہب کے پابند ومطیع اور مسائل شریعت سے واقف ہیں جس میں ایك دوسرے کے حقوق کے بھی مسائل شامل ہیں،زید چاہتا ہے کہ ہندہ پر ورشِ اطفال وخدمتِ خود وخاطر مدارات اعزا واحباب وامورِ خانہ داری ومہمان نوازی تابہ مقدور کرے،اگر کوئی کام زید کی مرضی کے خلاف ہوتا ہے تو زید ہندہ سے سختی سے پیش آتا ہے اور اکثرسخت مگرمہذّب الفاظ کہتا ہے ایسے کاموں میں وسط رمضان المبارك میں زید ہندہ سے خفاہوا اور ہندہ سےکہا کہ میں نے تم کو بارہا نصیحت کی اور پھر اپنے اور تمہارے گھر والوں میں فضیحت کی مگر کُچھ سُود مند نہ ہُوا اب صرف اذیت کا درجہ باقی ہے جس کو اگر میں چاہوں تو مجھ کو پہنچانے کاحق ہے اور یہ شرعی احکام ہیں مگر میں بوجہ شرافت اس کو پسند نہیں کرتا ہوں اگر تم کو یہ پسند نہیں ہے اور نباہ ہونا مشکل ہے تو مجھ سے کہہ دو کہ میں تم کو آزاد کردُوں یعنی طلاق دے دوں کیونکہ شریعت کی یہ تعلیم ہے بعد کو تم اپنا کرلینا جیسا تم کو اچھا معلوم ہو میں اپنا کرلوں گا اس میں کوئی عیب نہیں ہے۔اس پر ہندہ نے غصّہ میں آکر کہا کہ''چُولہے میں جائے ایسی شریعت''یا ''مَری پڑے ایسی شریعت پر'' زید کو فقرہ اوّل یاد ہے کہ ہندہ نے کہا تھا،ہندہ اس سے انکار کرتی ہے اور کہتی ہے کہ میں نے فقرہ نمبر٢ کہا تھا،


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن