30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم ط
مسئلہ ٩٥: از شاہجہان پور محلہ بارہ دری مرسلہ عبداﷲخاں صاحب ٥رجب المرجب ١٣٣٦ھ
زید نے قادیانی مذہب اختیار کرلیا اور اس کی عورت بدستور اپنے اصلی مذہب حنفی پر رہی گو زید نے مذہب قادیانی گواراکرنے میں اپنی عورت کر مجبور نہیں کیا لہذا ایسی حالت میں کہ جب مابین زن وشوہر کے اختلاف مذہب ہوگیا ازرُوئے حکم شرع شریف کے بحالت طرزِ معاشرت درمیان زن وشوہر جائز ہے یانہیں؟ بینواتوجروا۔
الجواب:
صورتِ مستفسرہ میں عورت فورًانکاح سے نکل گئی اُن میں باہم کوئی علاقہ نہ رہا مرد محض بیگانہ ہوگیا اب اس قربت زنائے خالص ہوگی۔تنویر الابصار میں ہے:
|
وارتد اداحدھما فسخ عاجل[1]۔وا ﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
خاوند بیوی میں سے کسی ایك کے مرتد ہوجانے سے اُسی وقت نکاح فسخ ہوجاتا ہے۔واﷲسبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع