30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھی بخشیدہ اور موہوبہ سمجھ لیتے اور اُن کے یہاں رواج عام بھی خانگی ایسا ہی ہورہا ہے کہ اگر ایسا چڑھاوا چڑھایا تو بعد رخصت واپس لے لیا،اگرذی مقدور ہوئے اور حاجت نہ ہُوئی تو چھوڑدیا،فقط۔
الجواب:
صورتِ مستفسرہ میں اُس کی واپسی ضروری ہے،
|
لانہ لاھبۃ نصاولادلالۃ ولواشترك العرف لم یدل علی التملیك وکان الدافع ادری بجھۃالدفع۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اس لئے کہ یہ نہ تو صراحۃً ہبہ ہے اور نہ ہی دلالۃً،اور اگر عرف مشترك ہوتو تملیك پر دلالت نہیں کرتا اور دینے والا دینے کی جہت کو بہتر جانتا ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ٩٢تا ٩٣: مسئولہ عبد الرحیم خاں یکم رجب ١٣٢٩ھ
(١)شادی کے قبل جس کو چھڑھاواکہتے ہیں جو کہ دُلہن کو کُچھ زیورات وکپڑا وغیرہ پہنایا جاتا ہے وہ کیسا ہے؟
(٢)جس کو لگن کہتے ہیں ایك پیتل کی تھالی ہوتی جس میں کچھ روپیہ کپڑا وغیرہ دُلہن کی طرف سے رکھ کر دُولہا کے مکان پر آتا ہے یہ جائز ہے یا نہیں ؟ اور اس کامالك کون ہے؟
الجواب:
(١)جائز ہے پھر اگر اس سے مقصود دُلہن کومالك کردینا ہوتا ہو تو بعد قبضہ دُلہن مالك ہوجائے گی ورنہ جس نے چڑھایا اس کی ملك رہے گا۔واﷲتعالٰی اعلم
(٢)جائز ہے اور دُولہا بعد قبضہ اس کا مالك ہوجاتا ہے کہ اس میں یہی عرف عام ہے اور گہنے میں رواج مختلف۔واﷲتعالٰی اعلم
مسئلہ ٩٤: از بلہاری احاطہ مدراس مرسلہ محمد نصیرالدین صاحب قادری حنفی ٢٤ربیع الآخر ١٣٣٦ھ
زید بچپن سے اپنے باپ کے ساتھ ایك ہی دکان میں بیوپار کرتا رہا(یعنی اپنے باپ کے ماتحت تھا اور کام بھی کرتا تھا)اور اپنے باپ ہی کے گھر میں تھا مذکور زید کی شادی باپ عمرو نے ہی کیا اب زید نے انتقال کیا مرحوم زید کی عورت اپنا جہیز اورا پنا مال وزر اور وُہ مال جو نسبت کے وقت اس کو دئے ہیں(عرف میں جسکوچڑھاواکہتے ہیں)اوراپنامہر اپنے خسر سے طلب کرسکتی ہے یا نہیں اور اس کی عدّت میں نان و نفقہ کس کے ذمّہ ہے؟بینواتوجروا
الجواب:
جہیز تو سب عورت کا ہے اس میں کسی کا حق نہیں۔ردالمحتار میں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع