دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

ان یسلمھا اخوھا اونحوہ حتی یا خذ شیئا فللزوج ان یستردہ لانہ رشوۃ[1]اما انچہ بروجہ صلہ وہدیہ ومعونۃ متعارف شدہ است تادرضیافات وامثالہا صرف کردہ شود زنہار نہ رشوت ست نہ حرام فی الخیریۃ رجل خطب من اٰخرتہ ودفع لھا شیئا یسمٰی ملا کا ودراھم وایضامن عادۃ اھل الزوجۃ اتخاذ الطعام بھا ان اذن لھم باتخاذہ واطعامہ للناس صار کانہ اطعم الناس بنفسہ طعاما لہ وفیہ لایرجح[2] ۔تمام تحقیق ایں مسئلہ درفتاوٰی فقیر مذکور ست۔ واﷲتعالٰی اعلم۔

کیونکہ وُہ رشوت ہے الخ تنویر الابصار،درمختار اور ردالمحتار میں ہے کہ عورت والوں نے رخصتی کے وقت کوئی شَے وصول کی بایں طور کہ عورت کے بھائی وغیرہ نے کچھ لئے بغیر وہ عورت شوہر کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تو شوہر وہ شیئ واپس لے سکتا ہے کیونکہ وُہ رشوت ہے،مگر وُہ جو تحفہ، ہدیہ اور امدادکے طور پر متعارف ہے کہ اسکو دعوت وغیرہ میں خرچ کریں وُہ ہرگز رشوت وحرام نہیں ہے۔خیریہ میں ہے کہ ایك شخص نے دوسرے کو اس کی بہن سے نکاح کا پیغام دیا اور اُس کوکوئی شیئ دی جس کو ملاك کہا جاتا ہے اور کچھ درہم بھی دئے کہ عورت والوں کی عادت اُس سے کھانا تیار کرنے کی ہے،اگر اُس نے ان کو کھانا تیار کرنے اور لوگوں کو کھلانے کی اجازت دی ہے تو ایسا ہی ہے جیسے اس نے بذاتِ خود اپنی طرف سے لوگوں کو کھانا کھلایا ہو لہذا اس میں رجوع نہیں کرسکتا۔اس مسئلہ کی پُوری تحقیق فقیر کے فتاوٰی میں مذکور ہے۔اور اﷲسبحٰنہ وتعالٰی خوب جانتا ہے۔(ت)

مسئلہ ٩١:                 از کھاتہ نگریا مرسلہ سیّد ضیاء الدین صاحب                  ٩محرم شریف ١٣٢٥ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ محمد نعیم خاں نے اپنے بست سالہ لڑکے عبدالرحیم خاں کا نکاح ایك لڑکی سے اور قبل عقد حسبِ رواج کچھ زیور طلائی ونقرئی اس لڑکی کوچھڑھایا،رخصت نہ ہونے پائی تھی کہ عبدالرحیم خاں انتقال کرگیا،لڑکی اپنے والدین کے گھر رہی،شوہر کو بالکل دیکھا بھی نہیں،ایسی حالت میں وُہ زیور والد متوفی کو قابلِ واپسی ہے یا نہیں،اور یہ امر بھی قابلِ اظہار ہے کہ ایسے موقع پراکثر زیور عاریت لے کر بھی چڑھادیتے ہیں اور بعد رخصت واپس لے کر دے دیتے ہیں یہ شخص بہت قلیل المعاش اور معمولی شخص تھا اس کے والدین اس قدر حیثیت نہیں رکھتے کہ اس قدر کثیر مال کے زیور کو اپنے پسر کی زوجہ کو بعد رخصت


 

 



[1] درمختار باب المہر مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٠٣،ردالمحتار باب المہر داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣٦٦

[2] فتاوٰی خیریۃ باب المہر دارالمعرفۃ بیروت ١/٦٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن