دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

وبرہمااز قدیم الایام دستور است کہ از خطاب وناکح قبل عقد نکاح بطور ساچق لوازمہ شادی ونکاح کہ مراد ازبرگ تنبول وپوپل وجغرات وشکر وغیر ذلك باشد وخرچہ ضیافت احباب طرفین می گویند کہ باہں طور گرفتین جائز نیست زیر اکہ رشوت ست ودراقسام رشوت داخل پس قولِ ایشاں صحیح ست یانہ۔بینوابسند الکتاب توجروامن اﷲالوہاب فی یوم الجزاء والحساب۔

ناکح سے لی جائے چاہے مشروط ہو یا غیر مشروط،جیسا کہ بنگال اور برہما کے علاقوں میں زمانہ قدیم سے دستور چلاآرہا ہے کہ عقد نکاح سے پہلے خاطب وناکح سے شادی اور نکاح کے لئے ضروری سامان کے طور پر لیتے ہین جس سے ان کے مراد پان کے پتّے،سپاری،چھالیہ،دہی،شکّر،اورفریقین کے احباب کی دعوت کاخرچہ ہوتا ہے،کیا یہ جائز ہے یا ناجائز،بنگال وبرہما کے بعض علماء کہتے ہیں کہ اس طرح لینا جائز نہیں کیونکہ یہ رشوت ہے اور رشوت کی رقموں میں داخل ہے،کیا ان کا قول صحیح ہے یا نہیں؟ بحوالہ کتا ب بیان فرمائیں جزاء وحساب کے روز بہت عطا فرمانے والے معبود سے اجر پائیں۔(ت)

الجواب:

رشوت آنست کہ دربعض اقوام اراذل شائع ست کہ دختر وخواہر خودرا بزنی ند ہند تا چیزے بمعاوضہ از خاطب برائے خود نگیرندونیز آنست کہ کسے مولیہ خود را بزنی دادہ باشد بشوئی نسپرد تا چیزے برائے خود نگیر وفی البزازیۃ الاخ ابٰی ان یزوج الاخت الا ان یدفع الیہ کذا فدفع لہ ان یاخذہ قائما او ھا لکا لانہ رشوۃ [1]اھ  وفی تنویر الابصار والدر المختار وردالمحتار اخذ اھل المرأۃ شیئا عند التسلیم بان ابی

 

رشوت وُہ ہے جو بعض قوموں میں رائج ہے کہ اپنی بیٹی یا بہن کا رشتہ کسی سے اس وقت تك نہیں کرتے جب تك خاطب سے اپنے لئے کوئی چیز حاصل نہ کرلیں،نیز رشوت وُہ ہے کہ کوئی شخص اپنے زیر ولایت لڑکی کا رشتہ تو کردے مگر اپنے لئے کچھ لئے بغیر وہ لڑکی شوہر کے حوالے نہ کرے۔بزازیہ میں ہے کہ بھائی نے اپنی بہن کی شادی کرنے سے اس وقت تك انکارکیا جب تك کہ اس کو کُچھ دیا نہ جائے چنانچہ اس کو کُچھ دے دیا گیا تو دینے والے کو یہ حق حاصل ہے کہ وُہ اس بھائی سے واپس لے چاہے وُہ دی گئی شے اُس کے پاس موجود ہو یا ہلاك ہوچکی ہو

 


 

 



[1] فتاوی بزازیہ علی ہامش فتاوٰی ہندیۃ باب المہر نورانی کتب خانہ پشاور ۴/ ۱۳۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن