30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وذٰلك کلہ ظاہر لمن حقق النظر فی فتوٰنا الاولی ھذا اما عندی والعلم بالحق عند ربّی واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
اور یہ تمام اس شخص کے لئے ظاہر ہے جس نے ہمارے فتوٰی سابقہ میں تحقیقی نظر ڈالی۔یہ وہ ہے جو میرے پاس ہے اور حق کا علم میرے پروردگار کے پاس ہے اور اﷲ سبحٰنہ وتعالٰی خوب جانتا ہے۔(ت) |
مسئلہ٨٨: از انجمن بریلی ٤جمادی الآخرہ ١٣١٧ ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ انجمن اسلامیہ بریلی نے ایك یتیمیہ کا نکاح کیا،بعد نکاح کے معلوم ہُوا کہ یتیمیہ عورت نہیں اس وجہ سے شوہر نے نہیں رکھااور سامانِ جہیز جو انجمن سے یتیمیہ کو دیا گیا تھا وہ واپس آیا،آیا وُہ جہیز حق انجمن کا ہے یا یتیمیہ کا ہے یا یتیمیہ کو ملنا چاہئے؟
الجواب:
بیان تفصیلی سوال آرندہ سے معلوم ہُوا کہ یتیمہ عورت تو ضرور ہے مگر مرد کے قابل نہی،عورت نہ ہونے سے سائل کی یہ یہی مراد ہے،صورتِ مستفسرہ میں وُہ جہیز خاص مِلك یتیمہ ہے انجمن کا اُس میں کچھ حق نہیں کہ جہیز ان بلاد بلکہ عامہ امصار کے عرفِ عام میں تملیکًا دیا جاتا ہے اور عورت اس کی مالك مستقل ہوتی ہے،مرد کے قابل نہ ہونا کچھ مانع مِلك نہیں۔
|
فی ردالمحتار کل احد یعلم ان الجھاز ملك المرأ ۃ [1]۔ |
ردالمحتار میں ہے کہ ہر شخص جانتا ہے کہ جہیز عورت کی ملك ہوتاہے۔(ت) |
اقول: تحقیق مقام یہ ہے کہ انجمنوں میں جو روپیہ چندے سے جمع ہوتا ہے اگر چہ ملك چندہ ہندگان سے خارج نہیں ہوتا کما حققناہ بتوفیق اﷲفی کتاب الوقف من فتاوٰنا(جیسا کہ ہم نے اﷲتعالٰی کی توفیق سے اپنے فتاوٰی کی کتاب الوقف میں اس کی تحقیق کی ہے۔ت)مگرصدر انجمن جس کے حکم سے یہ سب کام ہوتے ہیں تمام تصرفات جائز وانجمن میں چندہ دینے والوں کا وکیل مجاز ہے اسبابِ جہیز کہ اس نے خرید ااگرچہ یہاں کسی شئے معین کی خریداری پر توکیل نہیں،نہ وقت شرایہ نیت ظاہر کہ چندہ دینے والوں کے لئے خریدا اگر چہ یہاں کسی شئے معین کی خریداری پر توکیل نہیں،نہ وقت شرایہ نیت ظاہر کہ چندہ دینے والوں کے لئے خریدتا ہوں مگر زرِ چندہ نیت للموکلین ہے کہ انجمن اُن کی ہیئت مجموعی سے عبارت ہے۔
|
فی الدرالمختار لووکلہ لشراء شیئ بغیر عینہ |
درمختار میں ہے کہ اگر کسی کو غیر معین شیئ کی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع