30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرسکتی،اور اگر عاریت ہونا ثابت قرار پائے تو جو جہیز موجود ہے اُسے بطورِ خود واپس لے سکتی ہے اگر چہ حسام الدین نے کسی کودے دی یا بیع کردی ہو فان العواری مردودۃ وتصرف الفضول الفضولی بالردیبطل(کیونکہ بطورِ عاریت دی ہوئی اشیاء واپس کی جاتی ہےں اور فضول کا تصرف رَد سے باطل ہوجاتا۔ت)اور جو تلف ہوگیا اگر بے فعلِ حسام الدین تلف ہُوا مثلًاچوری ہوگیا جل گیا ٹوٹ گیا اور اُس میں حسام الدین کی طرف سے کوئی بے احتیاطی نہ تھی تو اُس کا تاوان نہیں لے سکتی فان العاریۃ امانۃ لاتضمن الابالتعدی(اس لئے کہ عاریت امانت ہے اور بلا تعدی اس میں ضمان لازم نہیں آتا۔ت)اسی طرح جو کُچھ حسام الدین کے پہنے برتنے میں تلف ہوا نقصان ہو اس کا بھی تاوان نہیں جبکہ اُس نے عادت وعرف کے مطابق اُسے برتا استعمال کیا ہو فان کان بتسلیط منھا وما کانت العاریۃالاللاستعمال(کیونکہ وُہ اس عورت کی تسلیط دے اس کے پاس تھا اور عاریت تو ہوتی ہی استعمال کیلئے ہے۔ت)ہاں جو کچھ حسام الدین نے قصدًا خراب کیا یا اُس کے بے احتیاطی سے ضائع ہُوا یا عرف و عادت سے زیادت استعمال کرتے میں ہلاك ہوگیا اُس کا تاوان حسام الدین سے لے سکتی ہے لحصول التعدی(تعدی حاصل ہونے کی وجہ سے۔ت)فصول عمادی میں ہے:
|
اذا انتقص عین المستعارفی حالۃ الاستعمال لایجب الضمان بسبب النقصان اذا استعملہ استعمالا معھودا [1]۔واﷲتعالٰی اعلم۔ |
جب عین مستعار کی حالت میں نقصان ہُوا تو اس نقصان کے سبب سے ضمان واجب نہں ہوگا بشرطیکہ اُس نے عرف وعادت کے مطابق استعمال کیا ہو۔واﷲتعالٰی اعلم(ت) |
جواب سوال ششم
جومال حسام الدین نے وقتِ شادی خواہ بعد شادی اپنی بی بی کو دیا اُس کی واپسی سے فیض النساء بیگم کو کُچھ علاقہ نہیں ہوسکتا کہ اگر حسام الدین نے عاریۃً دیا تھا تو وُہ خود اُس کا مالك ہے اور اگر زوجہ کو مالك کردیا تھا تو بعد مرگ زوجہ اُس کے پسر وشوہر کو پہنچ کر پھر حسام الدین کے پاس آیا فیض النساء بیگم کا اُس میں کوئی حق نہ تھا' نہ ہے،وھذا ظاہر جدا(اور یہ خوب ظاہر ہے۔ت)واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔
الجواب سوال ہفتم
(اس سوال کا جواب اُسی تحقیق جوابات سابقہ پر مبنی ہے زیور جہیز اگر بنظرِ احکام مذکور مِلك خدیجہ بی بی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع