دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

فیصل ہو۔طحطاوی علی الدرالمختار میں ہے:

قولہ وفیما یدعیہ الاجنبی ای من انہ اعار المتوفی ھذاالشیئ لایصدق الاببینۃ ولہ ان یحلف الوارث ان انکر علی العلم کما ھو الحکم فی نظائرھا [1]اھ۔ واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

اور قول مصنف کہ جس میں اجنبی دعوٰی کرے یعنی یُون کہے کہ یہ شیئ میں نے متوفی کو بطور عاریت دی تھی تو بغیر گواہوں کے اس کی تصدیق نہیں کی جائے گی اور متوفی کاوارث اگرمنکر ہوتو(حاکم)اس سے یُوں قسم لے سکتا ہے کہ ہمیں اس کے عاریت ہونے کاعلم نہیں جیسا کہ اس کے نظائرمیں یہی حکم ہے اھ اور واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی خوب جانتا ہے۔ (ت)

جواب سوال پنجم

بھی تقریباتِ سابقہ سے واضح اس دعوٰی کے ثبوت میں کہ یہ اشیاء وقت شادی حسام الدین کو فیض النساء بیگم نے اپنے مال سے دیں فیض النساء بیگم محتاج گواہان ہے اگر یہ امر شہادت یا اقرار مدعا علیہ سے ثابت ہوتو دربارہ تملیك و عاریت وہی عرف وغیرہ دلاء پر نظر ہوگی اگر نصًا یا عرفًا کسی طرح دلالتِ تملیك ثابت ہو(جس طرح ہمارے بلاد میں رواج عام ہے کہ دلہن والوں کی طرف سے سلامی وغیرہ جوکچھ کپڑے یا نقد یا دیگر اشیاء دُولہا کر دیتے ہیں اُس سے تملیك ہی کا ارادہ کرتے ہیں بلکہ یہاں عاریت بتانا جہیز دختر کو عاریت کہنے سے زیادہ موجب ننگ وعار سمجھتے ہیں)تو وُہ دینار ہبہ سمجھا جائے گا اور فیض النساء بیگم اگر عاریت کہے گی تو بغیر اُن طرق ثبوت کے مسموع نہ ہوگا اوراگر دلالتِ تملیك متحقق نہیں توفیض النسا ء بیگم کا قول عاریت بہ قسم قابلِ قبول ہوگا،پھر اگر اُس مال کا ہبہ ہونا ثابت ہوتو اُس میں سے کچھ تلف ہوگیا خواہ حسام الدین کے اپنے فعل سے یا بلا قصد یا اُس نے کسی کو دے دیا یا بیچ ڈالا تو اس کی واپسی ممکن نہیں،

فان ھلاك الموھوب وخروجہ عن ملك الموھولہ کلاھما من موانع الرجوع۔

کیونکہ بے شك موہوب شیئ کا ہلاك ہونا اور اُس کا موہوب کہ کی ملك سے خارج ہونا دونوں ہی رجوع کے موانع میں سے ہیں۔(ت)

اور جو بدستور اُس کے پاس موجود ہے اور کوئی مانع موانع رجوع سے نہیں تو فیض النساء بیگم بتراضی بالقضائے قاضی واپس لے سکتی ہے مگر گنہگار ہوگی کہ ہبہ میں رجوع سخت مکروہ ممنوع ہے بغیر اس کے بطور خودر رجوع نہیں


 

 



[1] حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار کتاب العاریۃ دارا لمعرفۃ: بیروت ٣/٣٩٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن