30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جیسا کہ ہمارے بلاد میں ہے کہ اقارب اجانب جو تجہیز کریں تملیك ہی کرتے ہیں،اگر کوئی کسی لڑکی کو پالیتا یا ویسے ہی کسی یتیمیہ کا نکاح کرتا ہے تو جو کچھ جہیز میں دیتا ہے یقینا تملیك ہی کا ارادہ کرتا ہے چند روزہ عاریت دے کرواپسی لینے کا اصلًا وہم بھی نہیں گزرتا تو ایسی حالت میں اس ثبوت دوم یعنی دعوی عاریت میں اجنبی بھی آپ ہی محتارج گواہان ہوگا کما علمت ان المعھود عرفا کالمشروط نصا(کیونکہ تُوجان چکا ہے کہ جو بطور عرف کے معہود ہو وہ ایسے ہی ہے جیسے بطور نص کے مشروط ہو۔ت)اسی طرح اگر جہیز دئے ایك زمانہ ممتد گزرجائے دلہن برتتی استعمال کرتی رہے اور اسکی جانب سے بے مانع غیبوبت وغیرہ سکوتِ مطلق رہے طلب واپسی ظاہر نہ ہو پھر ایك مدّت مدیدہ خصوصًا موتِ عروس کے بعد دعوٰی کرے کہ میں نے توعاریۃً دیا تھا مجھے واپس ملے تو اب بھی اس کا یہ دعوٰی خلافِ ظاہر ومحتاج بینہ ہے والدین واولاد کا معاملہ دوسرا ہے ان میں ایك دوسرے کے مال سے مدۃالعمر ممتع رہے تو باہم گوارا ہوتا ہے عرفا اجانب سے متوقع نہیں کہ اتنی مدت تك اپنا مال دوسرے کے ایسے تصرف واستعمال میں چھوڑے رہیں اور اپنی ملك ہونا زبان پر نہ لائیں۔
|
وھذاکماقال فی البحر قال فی المبتغی من زفت الیہ امرأتہ بلاجھاز فلہ مطالبۃ الاب بمابعث الیہ من الدنانیر والدراھم ولو سکت بعد الزفاف طویلا لیس لہ ان یخاصمہ بعدہ [1]اھ مختصرا وفی ردالمحتار قال الشارح فی کتاب الوقف ولو سکت بعد الزفاف زمانا یعرف بذلك رضاہ لم یکن لہ ان یخاصم بعد ذٰلك وان لم یتخذ لہ شیئ اھ ح واشار بقولہ یعرف الی ان المعتبر فی الطول والقصر
|
ایسا ہی ہے جیسا کہ بحر میں فرمایا کہ مبتغی میں کہا جس شخص کی بیوی جہیز کے بغیر رخصت ہو کر اس کی طرف آئی ہوتو بیوی کے باپ ان ونانیر ودراہم کا مطالبہ کرسکتا ہے جو اس نے اس کی طرف بھیجے تھے اور اگر زفاف کے بعد زمانہ دراز تك خاموش رہا تو اس کے بعد اس سے مخاصمہ نہیں کرسکتا اھ مختصرًا۔اور رد المحتار میں ہے کہ شارح نے کتاب الوقف میں فرمایا کہ اگر زفاف کے بعد اتنا زمانہ خاموش رہا جس سے اس کی رضا سمجھی گئی تو اب اس کے بعد اس کو مخاصمت کا حق نہیں اگرچہ اس کے لیے کچھ بھی نہ بنایا ہو الخ اس عبارت میں شارح نے اپنے قول"یعرف"سے اس بات کی طرف اشارہ فرمایا کہ زمانہ کے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع