دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

وان کان الاب ممن لایجھز البنات بمثل ذٰلك قبل قولہ[1]۔

اور اگر باپ ان لوگوں میں سے ہے جو اس کی مثل جہیز بیٹیوں کو نہیں دیتے تو اس کا قول مان لیا جائےگا(ت)

نہر الفائق میں ہے:

وھذالعمری من الحسن بمکان [2]،

اور میری عمر کی قسم یہ قول حُسن میں اُونچا مقام رکھتا ہے۔(ت)

درمختار میں ہے:

لوکان اکثرممایجھربہ مثلھا فان القول لہ اتفاقا [3]۔

اگر جہیز میں دیاجانے والامال اس سے زیادہ ہے جتنا ایسی لڑکیوں کو جہیز میں دیا جاتا ہے تو بالاتفاق باپ کا قول معتبر ہوگا۔(ت)

بالجملہ یہاں مدار عرف ورواج پر ہے اور ان سب اقوال وتفاصیل کا یہی منشاء،تو جدھر عرف لے جائے اسی طرف جانا واجب،مگر کہ یہ کوئی دلیل دیگر اُس سے صارف ہو،مثلًاباپ پر بیٹی کا قرض آتا تھا وُہ کہتا ہے میں نے قرض دیا یہ کہتی ہے اپنے مال سے دیا،تو باپ کا قول بقسم معتبر ہے کہ مدیون کے حال سے یہی ظاہر کہ ادائے دین کی فکر مقدم رکھے گا۔بحرالرائق میں ہے:

لو کان لھا علی ابیھا دین فجھز ھا ابو ہاشم قال جھزتھا بدینھا علیّ وقالت بل بما لك فالقول للاب وقیل للبنت[4]۔

اگر بیٹی کا باپ پر قرض ہواور باپ بیٹی کو جہیز دے پھر کہے کہ میں نے یہ اس کے قرضے کے عوض میں دیا جو بیٹی کا مُجھ پر تھا اور بیٹی کہے کہ باپ نے انے مال سے دیا ہے تو باپ کا قول معتبر ہوگا،اور کہا گیا ہے کہ بیٹی کا قول معتبر ہوگا۔(ت)

انقرویہ میں ہے:

والاول اصح فانہ لوقال الاب کان لامک

اول اصح ہے اس لئے کہ اگر باپ کہے تیری ماں کو مجھ پر

 


 

 



[1] بحرالرائق باب المہر ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ٣/١٨٧

[2] ردالمحتار بحوالہ النہرالفائق  باب المہر دار احیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۳۶۷

[3] در مختار  باب المہر مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۲۰۳

[4] بحرالرائق باب المہر ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ٣/١٨٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن