30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور اگر دُلہن کو معلوم تھا تو اس قدر میں ہبہ صحیح ونافذوتام ولازم ہوگیا اور ان اشیاء میں دُلہن اپنے اور بکر دونوں کے حصص کی مالك ہوگئی باقی ورثہ کے حصّے بدستور ودستِ عروس میں حکمِ ضمان پر ہیں جن کا حکم بارہا گزرا اور اوّل سے آخر تك سب صورتوں میں جو مشترك چیزیں دُلہن کے ہاتھ میں تلف ہُوئی اُن میں دُلہن اپنے حصّہ کا تاوان کسی سے نہیں لے سکتی کہ اُس کا مال اُسی کے ہاتھ میں ہلاك ہُوا اور بکر نے اس کے حصّے پر کوئی تعدی نہ کی،
|
فانہ انما سلم الملك لید من ملك فماھلك فی یدھا فعلیھا ھلك ھذاکلہ من اولہ الٰی آخرہ مما افیض علی قلب الفقیر من فیض القدیر واخذتہ تفقھا من کلمات العلماء اعظم اﷲاجورھم یوم الجزاء فما اصبت فمن اﷲ تعالٰی ولہ الحمد علیہ وما اخطأت فمن قصور نفسی وانا اتوب الیہ اتقن ھذہ اتقانا کبیرا فان المسائل مما تمس الیہ الحاجۃ کثیرا فاغتنم ھذا التفصیل الجمیل والحمد ﷲعلی فیضہ الجلیل۔ واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
اس لئے کہ بیشك اس نے مملوك شیئی اس کے سپرد کی جو مالك ہوا تو جو دُلہن کے قبضہ میں ہلاك ہُوا وہ اسی کی ضمان میں ہلاك ہُوا۔ یہ تمام از اول تا آخر ربِّ قدیر جل مجدہ، کے فیض سے فقیر کے دل میں ڈالا گیا اور میں نے اس کو بطور فقہ علماءِ کرام کے ارشادات عالیہ سے اخذ کیا توجومیں نے درست کہا وہ اﷲتعالٰی کی طرف سے ہے اس پر اسی کے لئے حمد ہے اور جس میں مجھ سے خطا ہُوئی تو میرا اپنا قصور ہے میں اﷲ تعالٰی کی طرف رجوع کرتا ہوں وہ ان مباحث کو زبردست مضبوطی عطا فرمائے کیونکہ یہ وُہ مسائل ہیں جن کی طرف بکثرت حاجت واقع ہوتی ہے پس اس عمدہ تفصیل کو غنیمت جان اور اﷲتعالٰی کے فیض جلیل پر اسی کی حمد ہے۔ واﷲسبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔(ت) |
________________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع