30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لاتصح ھبۃ المشاع الذی یحتمل القسمۃ ولایفید الملك فی ظاہر الروایۃ قال الزیلعی ولو سلمہ شائعا لایملکہ فیکون مضمونا علیہ اھ[1] ملخصا وتمامہ فیھما وفی ردالمحتار۔ |
محتمل قسمت مشاع کا ہبہ ظاہرالروایۃ کے مطابق صحیح نہیں، اور نہ ہی مفید ملك ہے۔ امام زیلعی نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص کسی کو مشترك غیر منقسم شئی بطور ہبہ دے دے تو موہوب لہ، اس کا ما لك نہیں ہوگا اور اس پر ضمان آئے گا، اس کی پُوری تفصیل مذکورہ بالا دونوں کتابوں اور ردالمحتار میں ہے۔ (ت) |
اسی طرح اگر مال ناقابلِ تقسیم ہومگر دُلہن نہ جانے کہ اس میں بکر کا حصّہ کس قدر ہے جب بھی ہبہ صحیح نہ ہوگا اور بعد ہلاك وہی حکم ہے کہ بکر کا تاوان دلہن پر آئے گا۔ بحرالرائق میں ہے :
|
یشترط فی صحۃ ھبتہ المشاع الذی لایحتملھا ان یکون قدرامعلوما حتی لو وھب نصیبہ من عبد ولم یعلمہ بہ لم یجز[2]۔ |
غیر متحمل قسمت مشاع کے ہبہ کے صحیح ہونے کی شرط یہ ہے کہ مقدار معلوم ہو یہاں تك کہ اگر غلام سے اپنا حصہ کسی کو ہبہ کیا اور مقدار نہ بتائی تو جائز نہ ہُوا۔(ت) |
محیط امام سرخسی میں ہے :
|
واذاعلم الموھوب لہ نصیب الواھب ینبغی ان تجوز عند ابی حنیفۃ رحمہ اﷲتعالی[3] نقلھا فی الفتاوی الھندیۃ۔ |
اگر موہوب لہ، کو واہب کا حصہ معلوم ہے تو امام اعظم ابوحنیفہ رضی اﷲتعالٰی عنہ کے نزدیك یہ ہبہ جائز ہونا چاہئے۔ ان دونوں کو فتاوٰی ہندیہ میں نقل فرمایا۔(ت) |
جامع الفصولین میں فتاوٰی امام فضلی سے ہے :
|
اذاھلکت افتیت بالرجوع للواھب ھبۃ فاسدۃ لذی رحم محرم منہ اذالفاسدۃ مضمونۃ علی مامر[4]۔ |
اگر شیئی موہوب ہلاك ہوجائے تو میں اس واہب کیلئے رجوع کا فتوٰی دُوں گا جس نے اپنے ذی رحم محرم کو بطور ہبہ فاسدہ کچھ دیا کیونکہ ہبہ فاسدہ پر ضمان لازم آتا ہے جیسا کہ گزرگیا۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع