30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فبلغہ الخبر١[1] ووجہہ ظاہر فانہ اذاعلم بمقالۃ الواھب فیکون الاخذ علٰی جھۃ الاتھاب ویقوم القبض مقام القبول بخلاف ما اذا لم یعلم فانہ یتحقق القبول قطعا وھو مدار ثبوت الملك للموھوب لہ قطعا سواء جعل رکنا کما نص علیہ فی التحفۃ ولو الجیۃ والکافی والکفایۃ والتبیین والبحر ومجمع الانھر والدرالمختار وابی السعود وغیرہا من کتب الکبار وھو ظاہر الھدایۃ وملتقی الابحر وغیرھا من الاسفار الغر اوشرطا کما نص علیہ فی المبسوط والمحیط والھندیۃ وغیرھا وافادفی البدائع انہ الاستحسان وان الاوّل قول زفروعلی کل فاتفق القولان علی انہ لاتملك فیھا بدون القبول وھو الذی نص علیہ فی الخانیۃ وغیرھا وقد حققنا المسئلۃ بتوفیق اﷲتعالٰی علی ھامش ردالمحتار بما لامزید علیہ۔ |
انکار کیا اور گواہ قائم ہوگئے کہ اس نے ایسا کہا تھا یا اس سے حلف کا مطالبہ کیا گیا تو وہ حلف سے انکار کر گیا، ان تمام صورتوں میں ہو چوپایہ اُس پکڑنے والے شخص کا ہوگا چاہے تو خود حاضر ہوکر اُس نے اپنے کانوں سے اس کی یہ بات سُنی ہو یا وُہ غائب تھا اور اس تك یہ خبر پہنچی ہو اھ اور وجہ اس کی ظاہر ہے کہ جب اس کو واہب کے اس قول کا علم ہوگیا تو قبضہ قبول کے قائم مقام ہوگا بخلاف اس کے جب اس کو واہب کے قول کاعلم نہ ہوتو قطعًا قبول متحقق نہ ہوگا اور وُہ قبول ہی موہوب لہ، کے لئے ثبوتِ ملك کامدار ہے چاہے اس قبول کو رکن قرار دیاجائے، جیسا کہ اس پر تحفہ، والوالجیہ، کافی، کافیہ، تبیین، بحر، مجمع الانہر، درمختار اور ابوالسعود وغیرہ کتب کبیرہ میں نص کی گئی اور ہدایہ اور ملتقی الابحر وغیرہ جلیل القدر کتابوں سے بھی یہی ظاہر ہے، یا اس قبول کوشرط قرار دیا جائے جیسا کہ اس پر مبسوط، محیط اور ہندیہ وغیرہ میں نص کی گئی اور بدائع میں افادہ فرمایا کہ بے شك یہ استحسان ہے اور یہ بے شك اول قول زفر ہے اور بہر صورت دونوں اس پر متفق ہیں کہ بغیر قبول کے ہبہ میں ملکیت ثابت نہیں ہوتی، اور خانیہ وغیرہ میں اسی پر نص فرمائی گئی اور البتہ ہم نے اس مسئلہ کی حاشیہ ردالمحتار میں ایسی تحقیق کردی ہے جس پر اضافہ کی گنجائش نہیں۔(ت) |
تو اس حالت میں بھی وُہ اشیاء بدستور ملك اصل مالك پر رہیں گی خواہ بکر ہو یا سب شرکاء اور احکام سابقہ عود کریں گے، ہاں اگر بکر کاارادہ ہبہ قولًا یا فعلًا یا درایۃً کسی طرح ظاہر ہوا جس کے سبب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع