30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مصارف شادی: عبارتِ سوال میں مذکور کہ دونوں قاصرہ وقت شادی جوان تھیں اور سائل نے بعد استفسار بذریعہ تحریر اظہار کیا کہ مصارف عروسی وجہیز سب بکر نے محض اپنی رائے سے کئے والدہ کا انتقال دونوں قاصرہ کی شادی سے پہلے ہوا،اور بہنیں ان کی شادیوں میں عام بیگانوں کی طرح شریك ہُوئیں نہ ان سے دربارہ صرف کوئی استفسار ہوا نہ اُن کا کوئی اذن نہ قاصرات سے کہا گیا کہ ہم یہ صرف تمہارے حصّہ سے کرتے یا جہیز تمہارے حصّے میں دیتے ہیں اور واقعی ہمارے بلاد میں مصارف شادی کنّواریوں سے پُوچھ کر نہیں ہوتے نہ اُن سے ا س امر میں کوئی اذن لیا جاتا ہے پس اگر بیانِ مذکور صحیح ہے تو جو کچھ مصارف بالائی جس قاصرہ کی شادی میں ہُوئے وہ دُلہن کے حصّہ سے مجرا نہیں ہوسکتے :
|
لانا وان قلنا بوصایہ بکردلالۃ کمااشرنا الیہ فقد انقطعت الولایۃ بالبلوغ ۔ |
کیونکہ بیشك ہم نے اگر چہ بکر کے لئے باعتبار دلالت وصی ہونے کا قول کیا ہے جیسا کہ ہم اس کی طرف اشارہ کرچکے ہیں مگر وہ ولایت بالغ ہونے کے ساتھ منقطع ہوگئی۔(ت) |
ردالمحتار میں عنایہ سے ہے :
|
انھم(یعنی ورثہ الکبار) اذاکانواحضورا لیس للوصی التصرف فی الترکۃ اصلا الا اذا الخ[1] |
بے شك وُہ (یعنی بڑے ورثاء) جب حاضر ہوں تو وصی کے ترکہ تصرف کا کوئی حق نہیں مگر جب الخ(ت) |
توان مصارف میں جو کچھ بکر نے صرف کیا بہنوں کے ساتھ تبرع واحسان ہوا جو کسی سے مُجرا نہ پائے گا سب صرف اسی کے حصہ پر پڑے گا خواہ ضمانًا خواہ قصاصًا دوسرے ورثہ جنہوں نے نہ خود صرف کیا نہ صراحۃً اذن دیا بری رہیں گے اگر چہ اُنہوں نے صرف ہوتے دیکھا اور خاموش رہے ہوں اذا لاینسب الٰی ساکت قول(خاموش رہنے والے کی طرف قول کی نسبت نہیں کی جاتی۔ت)اشباہ میں ہے :
|
لو رأی غیرہ یطلف مالہ فسکت لایکون اذنا باتلافہ [2]۔ |
اگر کوئی کسی کو اپنا مال تلف کرتا دیکھ کر خاموش رہے تو خاموشی اتلاف کی اجازت نہ ہوگی۔ (ت) |
خصوصًا اگر اُن میں کوئی اس وقت نابالغہ ہو کہ نابالغ کا اذن بھی معتبر نہیں،
|
فانہ لیس من اھل التبرع ولا لاحد ان یتبرع من مالہ۔ |
کیونکہ وُہ اہلِ تبرع میں سے نہیں اور نہ ہی کسی اور کو یہ حق ہے کہ اس کے مال میں تبرع کرے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع