30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بسم اﷲالرحمٰن الرحیم ط
مسئلہ ٧٩: ٢٧ربیع اول ١٣٠٧ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ زید ایك زوجہ اور ایك پسر بالغ اور ایك دختر بالغہ اور دو٢ لڑکیاں نابالغہ چھوڑکر فوت ہُوا، نابالغ بہنیں اپنے جوان بھائی بکر کی پرورش میں رہیں (جب وُہ بالغ ہُوئیں توبکر نے ان کی شادیاں معمولی خرچ سے کردیں اور جوبڑی بہن بکر کی تھی اس کی شادی زید نے اپنی زندگی میں کردی تھی اس کی پرورش یا شادی کا خرچ بکر کے پاس سے نہ ہوا) صرف دو٢ بہنوں کا خرچِ پرورش وشادی اس نے مال متروکہ ومشترکہ سے کیا اس صورت میں یہ خرچ بکر کوان دونوں چھوٹی بہنوں سے مجرا مل سکتا ہے یانہیں؟ بینواتوجروا۔
الجواب:
یہاں تین٣ چیزیں ہیں:
(١) خرچِ پرورش
(٢) شادی کے مصارفِ بالائی یعنی جہیز کے سوا جو اور خرچ ہوتے ہیں جیسے برات کاکھانا، خدمتیوں کا انعام، سمدھیانے کے جوڑے، دُولہا کی سلامی، سواریوں کا کرایہ، برات کے پان چھالیا وغیر ذٰلک۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع