دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

استعمالًامعھودا[1]

استعمال عادت وعرف کے مطابق ہو۔(ت)

اور اگر خلاف عرف وعادت بے طوری سے پہننے میں خراب کیا مثلًا بھاری جوڑے یا موتیوں کے نازك جڑاؤ گہنے راتوں کو پہنے سویا کی، یا صرف آنے جانے میں پہننے کاعرف تھا یہ گھر میں پہنتی ہے تو نقصان کا تاوان دے گی، یُونہی اگر بے احتیاطی بے پروائی سے گمادیا یابعد طلاق اپنے گھر لے آئی اور یہاں کسے طرح تلف ہوگیا تو قیمت دینی آئے گی،

لان العاریۃ کانت موقتۃ دلالۃ الی بقاء الزوجیۃ فانتھت کانتھائھا فامساکھا بعد ذٰلك تعد منھا وان لم تستعمل،فی جامع الفصولین لو کانت العاریۃ موقتۃ فامسکھا بعد الوقت مع امکان الردضمن وان لم یستعملھا بعد الوقت ھو المختار سواء توقتت نصا او دلالۃًالخ[2] اقول: ھذاھوالمنصوص علیہ فی الاصل کما فی الھندیۃ فیترجح علی مافیھا ان من مشائخنا من قال بان ھذا انتفع بھا بعدالوقت فان لم ینتفع بھا لم یضمن وھوالمختار٣[3]الخ فان الفتوی متی اختلف وجب المصیر الی ظاہر الروایۃ بل ھٰھنا اولی کما لایخفی۔

اس لئے کہ یہ عاریت، دلالت کے اعتبار سے بقاءِ زوجیت تك مؤقت تھی لہذا زوجیت کے ختم ہونے کے ساتھ ہی یہ بھی ختم ہوگئی چنانچہ اب اس کے بعد عورت کا اس کو روکے رکھنا عورت کی طرف سے تعدی ہے اگر چہ اسے استعمال نہ کرے جامع الفصولین میں ہے کہ اگر عاریت موقت ہو اور وقت گزرجانے کے بعد امکان رد کے باوجود اُسے روکے رکھے تو ضامن ہوگا اگر چہ وقت مختار ہے برابر ہے کہ توقیت باعتبار نص کے ہویا باعتبار دلالت کے الخ___اقول:(میں کہتا ہوں)یہ وہی ہے جس پر اصل میں نص کی گئی جیسا کہ ہندیہ میں ہے پس اس کو ترجیح ہوگی اس پر جو اس میں ہے کہ بیشك ہمارے بعض مشائخ نے کہا کہ تحقیق یہ حکم تب ہے جب وقت گزرنے کے بعد اس سے نفع اٹھائے، اور نفع نہیں اٹھایا تو ضامن نہ ہوگا یہی مختار ہے الخ اس لئے کہ جب فتوٰی میں اختلاف واقع ہوجائے تو ظاہر الروایۃ کی طرف رجوع ہوتا ہے بلکہ یہاں پر اولٰی ہے جیسا کہ مخفی نہیں۔(ت)

اور وُہ زیور وغیرہ کہ والدین زوج اپنی بہو کے پہننے برتنے دیتے ہیں جس میں نصابًا یا عرفًا کسی


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب العاریۃ الباب الخامس نورانی کتب خانہ پشاور ٤/٣٦٨

[2] درمختار کتاب العاریۃ مطبع مجتبائی دہلی ٢/١٥٦

[3] فتاوی ہندیہ کتاب العاریۃ الباب الخامس فی تصنیع العاریۃ نورانی کتب خانہ پشاور ۴ / ۳۶۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن