دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

یعنی قرابت وزوجیت وغیرہما کوئی مانع، تو اس حال مین بھی اگر اس نے برضائے خود جوڑا انہیں ہبہ کرنے کے ارادہ سے واپس کردیا ہبہ صحیح ہوگیا۔

فی الدرالمختار اتفق والواھب والموھوب لہ علی الرجوع فی موضع لایصح رجوعہ من لامواضع السبعۃ السابقۃ کالھبۃ لقرابتہ جاز ھذاالاتفاق منھما جوھرۃ وفی المجتبی لاتجوز الاقالۃ فی الھبۃ و الصدقۃ فی المحارم الابالقبض لانھا ھبۃ[1]۔

درمختار میں ہے کہ واہب اور موہوب لہ، ہبہ کے رجوع پر متفق ہوگئے، مذکورۃ الصدر ان سات مواضع میں سے کسی موضع پر جن میں رجوع صحیح نہیں جیسے ہبہ بوجہ قرابت تو ان دونوں کا یہ اتفاق جائز ہے(جوہرہ) اور مجتبٰی میں ہے کہ محارم کے ہبہ اور صدقہ میں بلا قبضہ اقالہ جائز نہیں کیونکہ (اقالہ) ہبہ ہے۔(ت)

اور اگر اس گمان پر واپس دیا کہ جوڑا بھی مثل جہیز ہے بعد افتراق اس کی واپسی بھی مجھ پر لازم تو یہ واپس دینا معتبر نہ ہوگا، نہ وُہ جوڑامِلك شوہر سے نکلے گا، اسے اختیار سہے اب واپس لے لے، اور ان پر لازم کہ واپس دیں۔

لان الجوع حیث لایصح انما یصح ھبتہ مبتدأۃ کما تقدم واذلاھبۃ فلاصحۃ ولاعبرۃ بالظن البین خطؤہ قال فی العقود الدریۃ من کتاب الشرکۃ من دفع شیألیس بواجب علیہ فلہ استردادہ الا اذا دفعہ علی وجہ الھبۃ واستھکلہ القابض کما فی شرح النظم للوھبانی وغیرہ من المعبترات[2]اھ وفی الخیریۃ من الوقف قد صرحوا بان من ظن ان علیہ دینا فبان خلافہ یرجع بما ادی ولو کان قداستھلکہ رجع ببدلہ اھ[3]۔

کیونکہ جہاں رجوع صحیح ہو وہاں نئے سرے سے ہبہ صحیح ہوتا ہے جیسا کہ گزرا، جب ہبہ نہیں تو صحت نہیں، اور اس گمان کاکوئی اعتبار نہیں جس کی خطاء واضح ہے۔ عقودالدریہ کی کتاب الشرکۃ میں فرمایا کہ جس نے کسی کو ایسی شے دی جس کا دینا واجب نہ تھا تو اس کو واپس لینے کا حق ہے سوائے اس کے کہ جب بطور ہبہ دی ہو اور قابض نے اس کو ہلاك کر ڈالا ہو جیسا کہ وہبانی کی شرح النظم اور دیگر معتبر کتابوں میں ہے اھ اورخیریہ کے کتاب الوقف میں ہے تحقیق انہوں نے تصریح کی اس بات کی کہ کسی شخص نے گمان کیا کہ اس پر قرض ہے پھر اس کے خلاف ظاہر ہوا تو جو کچھ ادا کرچکا ہے واپس لے سکتا ہے، اور اگر لینے والے نے اس کو ہلاك کردیا ہے تو اس کا بدل لے سکتا ہے اھ(ت)

 


 

 



[1] درمختار باب الرجوع فی الھبۃ مطبع مجتبائی دہلی ٢/١٦٤٢

[2] العقودا الدریۃ تنقیح فی فتاوٰی حامدیۃ کتاب الشرکۃ حاجی عبد الغفار وپسران قندھار افغانستان ١/٩١

[3] فتاوٰی خیریہ کتاب الوقف دارا لمعرفۃ بیروت ١/٣۔١٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن