دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

مثل ثیاب الصبیان اوشیئی یستعملہ الصبیان مثل الصولجان والکرۃ فھو للصبی لان ھذا تملیك للصبی عادۃ کالدراھم والدنا نیر، ینظر الی المھدی فان کان من اقارب الاب او معارفہ فھو للاب وان کان من اقارب الام اومعارفہ فھو للاب وان کان من اقارب الام اومعارفھا فھو للام لان التملیك ھنا من الام عرفا وھناك من الاب فکان التعویل علی العرف حتی لو وجد سبب او وجہ یستدل بہ علی غیر ماقلنا یعتمد علی ذٰلک، وکذٰلك اذا اتخذولیمۃ لزفاف ابنتہ فاھدی الناس ھدایا فھو علی ماذکرنا من التقسیم، وھذاکلہ اذالم یقل المھدی شیئا وتعذر الرجوع الٰی قولہ اما اذا اقال اھدیۃ للاب او للام اوللزوج او للمرأۃ فالقول للمھدی کذافی الظہیریۃ[1]۔

مثلًا بچے کے کپڑے،یا وہ شے جو بچّے استعمال کرتے ہیں جیسے ہاکی اور گیند تو یہ بچے کیلئے ہی ہونگے کیونکہ ایسی چیزیں عادۃً بچّے کی ملکیت کیجاتی ہیں،اور اگر وُہ ہدیے بچّے کے مناسب نہ ہوں جیسا کہ دراہم ودینار وغیرہا، تو پھر ہدیہ دینے والوں کو دیکھا جائے گا کہ وُہ والد کے قریبی اور واقفیت والے ہیں یا ماں کے، اگر وُہ والد کے تعلق والے ہوں تو وہ والد کے لئے ہوں گے، اور اگر ماں کے تعلق والے ہوں تو وُہ ماں کے لئے ہوں گے، کیونکہ عرفًایہاں ماں کی طرف سے تملیك سمجھی جاتی ہے اور وہاں باپ کی طرف سے سمجھے جاتے ہیں، لہذا عرف پر اعتماد کرنا ہوگا، ہاں اگر کوئی ایسا سبب یا وجہ پائی جائے جو ہمارے بتائے ہوئے عرف کے خلاف قرینہ ہے تو پھر اسی قرینہ پر اعتماد کی جائے، اور یُونہی اگر کسی نے بیٹی کے زفاف کے لئے ولیمہ کا انتظام کیا تولوگوں نے ہدیے دئے تو وہ اسی تقسیم پر ہوں گے جو ہم نے ذکر کی ہے، یہ تمام گفتگو اس صورت میں ہے جب ہدیہ دینے والے نے کوئی تصریح نہ کی ہو، اور اس سے معلوم کرنے کے لئے رجوع بھی مشکل ہو، لیکن جب اس نے کہہ دیا کہ یہ باپ یا ماں یا خاوند یا بیوی کے لئے ہیں تو پھر اس کے قول کے مطابق حکم ہوگا، ظہیریہ میں یُونہی ہے۔(ت)

بالجملہ زید کی طرف سے وہ زیور ہبہ ہونے میں کلام نہیں اور جبکہ اس کے لفظ وُہ ہیں جو سوال میں مذکور ہوئے کہ یہ تمہارے لڑکے کی طرف سے بطور نشانی تو یہ نواسے کو ہبہ ہُوا اور وُہ اس وقت نابالغ تھا اور اس کے باپ نے قبول کرکے قبضہ کرلیا تو ہبہ تمام ہوگیا اور نواسہ اس کا مالك ہوگیا، اس میں نہ باپ کا حق ہے نہ نانا کا، نہ نانا اسے کسی طرح واپس لے سکتا ہے کہ قرابت محرمہ مانع رجوع ہے، درمختار میں ہے :


 

 



[1] فتاویٰ ہندیہ کتاب لاھبہ باب الثالث نورانی کتب خانہ پشاور۴/۳۸۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن