دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

اقول والاولی اسقاط الباء۔واﷲتعالٰی اعلم۔

میرے پاس نسخہ میں"بمہر المثل"باء کے ساتھ ہے اقول: باء کو ساقط کرنا اولٰی ہے۔واﷲتعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ٦٥تا٦٦:       ازریاست جارورہ لال املی مسئولہ ممتاز علی خاں صاحب اہل کار محکمہ حساب ٢شوال ١٣٣٦ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نکاح کے لئے مہر کا ہونا لازم ہے جو عمومًا متعین ہوتا ہے مہر کی نقد اُدھار بھی ضروری ہے اگر عورت چاہے تو کیا سب مہر کو مثل نقد یامثل اپنے مطالبہ یا قرضہ کے حاصل کرسکتی ہے اس کی حسب ذیل تشریح فرمادی ہے :

(ا) مہر معجل کی یہ تعریف ہے کہ تا وقتیکہ زوجہ تمام وکمال معجل وصول نہ کرے اسے اختیار ہے کہ خواہ  وُہ زوج کے گھر جائے یا نہ جائے یا اس سے بات چیت کرے یا نہ کرے، پس اگر زوج نے دھوکے سے منجملہ مہر معجل جو  زیور ہندہ کو دیا تھا وُہ نکاح کے بعد دُلہن گھر گئی واپس لے لیا پس اب زوج بھی اس کا مقروض سمجھا جائے گا یا نہیں اور زوج نے منجملہ مہر معجل کے پانسو روپیہ(صماء )کا مکان حسبِ منشاء زوجہ خود خرید کردینے کا تحریری اقرار کیا تھا تو کیا ہندہ اب مہر معجل پانے کی مستحق ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کیا جب تك اسے مہر معجل نہ پہنچے اسے زوج کے گھر جانا چاہئے یا نہیں، اگر اسے اختیار ہے تو کیاجب تك شوہر مہر معجل ادا نہ کردے وُہ نان ونفقہ پاسکتی ہے یا نہیں؟

(ب) مہر غیر معجل نکاح اور خلوتِ صحیحہ کے بعد کب  سے  کب تك زوجہ پاسکتی ہے کیونکہ مہر غیر معجل کے لئے کوئی زمانہ مقرر نہیں، اگر بعد خلوتِ صحیحہ ہر وقت مہر پانے کی مستحق ہے تو جب تك اپنا مہر اتنا نہ  وصول کرلے زوج کے گھر رہنے سے انکار کرسکتی ہے یا نہیں؟ بینواتوجروا

الجواب:

نکاح کے لئے مہر لازم ہے بایں معنی کہ مہر کا ذکر نکاح میں ہو یا نہ ہو بلکہ مہر کی نفی شرط کرلی ہو جب بھی مہردینا آئےگا تعیینِ مہر نکاح کے لئے کچھ ضرور نہیں، اگر تعیین نہ ہوگی مہر مثل دینا پڑے گا، مہر کہ نکاح میں مقرر کیا جاتا ہے تین قسم ہے :

معجل، مؤجل، مؤخر۔

معجل وُہ کہ قبل رخصت دینا قرار  پائے۔ عورت کو اختیار ہے کہ جب تك اُسے تمام وکمال وصول نہ کرلے شوہر کے یہاں نہ جائے، اور اس نہ جانے سے وہ نفقہ سے محروم نہ ہوگی، پانسو (صماء) روپیہ کا مکان اگرمنجملہ مہر قرار پایا تھا تو اس کے وصول تك بھی ہندہ اپنے آپ کو  روك سکتی ہے۔ زیورات جو مہر معجل میں دئے گئے تھے وہ مہر ادا ہوگیا، پھر اگر زوج نے دھوکا دے کر واپس لے لئے تو اس سے مہر معجل اس کے ذمہ عود نہ کرے گا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن