30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
یجب مھر المثل فی نکاح فاسد و ھوالذی فقد شرطا من شرائط الصحۃ کشہود[1] (ومثلہ تزوج الاختین معا ونکاح الاخت فی عدۃ الاخت ٢[2]اھ ش)بالوطئ فی القبل لابغیرہ کالخلوۃ ولم یزدعلی المسمی لرضاھا بالحط ولوکان دون المسمی لرضاھا مھر المثل[3]۔ |
نکاحِ فاسد میں مہر مثل واجب ہوتا ہے،نکاحِ فاسد وہ ہے جس میں صحتِ نکاح کی کوئی شرط مفقود ہوجیسے گواہ نہ ہوں،اور اسی طرح ہے دو بہنوں سے اکھٹا نکاح کرنا،اور ایك بہن کی عدت میں دوسری سے نکاح کرنا اھ ش)نکاحِ فاسد میں مہر مثل واجب ہوتا ہے اورصرف وطی سے واجب ہوتا ہے کسی اور چیز سے نہیں مثلًا خلوت سے نہیں اور یہ مہرمثل، مقررہ سے زائد نہ ہوگا بسبب راضی ہوجانے عورت کے کمیِ مہر پر اور اگر مہر مثل کم ہو مہر مسمّی سے تو بھی مہر مثل ہی لازم آئے گا۔(ت) |
ھدایہ باب النکاح الرقیق میں ہے:
|
بعض المقاصد فی النکاح الفاسد حاصل کالنسب ووجوب المھر والعدۃ[4]۔ |
بعض مقاصد نکاحِ فاسدمیں حاصل ہوجاتے ہیں،جیسا کہ نسب،وجوب مہر اور عدّت(ت) |
درمختار میں ہے:
|
یستحق الارث بنکاح صحیح فلاتوارث بفاسد ولاباطل اجماعا٥[5]۔واﷲتعالٰی اعلم۔ |
وارث کا استحقاق صحیح سے ہوتا ہے لہذا فاسد یا باطل نکاح سے وراثت کا استحقاق بالاجماع نہ ہوگا۔(ت)واﷲتعالٰی اعلم |
مسئلہ۶۴: از رامپور مدرسہ انوارالعلوم مسئولہ جلال الدّین پٹھان ١٦شعبان ١٣٣٩ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ ہندہ مدعیہ نے اپنے گواہان سے یہ ثابت کیا کہ میرا دَین مہر ایك لاکھ روپے کا تھا،فریق ثانی نے گواہان سے اس امر کا ثبوت پیش کیا کہ کہ ہندہ کا دین مہر دس ہزار روپے کا تھا،صورتِ مسئولہ میں گواہان کمیِ مہر کے معتبر ہوں گے یا زیادتی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع