دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

مسئلہ٦٢:                                حفیظ اﷲخاں صاحب محلہ ٹیکور قصبہ چنار پوسٹ آفس چنار ضلع مرزا پور         ١٨جمادی الآخر

کیافرماتے ہیں علمائے دین مبین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص سال بھر اور تین ماہ پردیس رہابعدہ،جب اپنے مکان پر واپس آیا تو معلوم ہوا کہ اس کی بیوی کو آٹھ مہینے کا حمل ہے موقع سے وُہ شخص مذکورہ طلاق دینے پر آمادہ وتیار ہے ایسی حالت میں بعد طلاق کے وہ عورت کچہری مجاز میں مہر کا دعوٰی کرسکتی ہے یا نہیں؟ اور شرعًا مہر پانے کی مستحق ہے یانہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

اس وجہ سے اُ س کا طلاق پر آمادہ ہونا محض ناواقفی ہے،شریعت میں حمل کی مدّت دو٢ برس کامل ہے اتنی مدّت تك بچّہ بیٹ میں رہ سکتا ہے اور دایہ وغیرہ کی یہ شناخت کہ آٹھی مہینے کا ہے کچھ معتبر نہیں،بہر حال اگر طلاقی دے گا مہر واجب الادا ہوگا' اور اگر مرد کی جھوٹی بدگمانی بالفرض صحیح ہو جب بھی عورت مہ رکی مستحق ہے کہ معاذاﷲزناسے مہر ساقط نہیں ہوتا،واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٦٣:                       ١٤شعبان ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیدنے ایك عورت کے ساتھ نکاح کیا اور اس کی حیات میں اس کی چھوٹی بہن کے ساتھ نکاح کیا،نکاح دوم جائز ہے یا ناجائز؟ اور ان دونوں عورتوں سے جواولاد ہوگی وُہ کسی ہوگی؟ اور زید کا متروکہ پانے کی مستحق ہے یانہیں؟ اور یہ نہیں دونوں عورتوں مہر پانے کی مستحق ہیں یا نہیں؟

الجواب:

زوجہ جب تك زوجیت یا عدّت میں ہے اس کی بہن سے نکاح حرام قطعی ہے،قال تعالٰی: وَ اَنۡ تَجْمَعُوۡا بَیۡنَ الۡاُخْتَیۡنِ [1](حرام ہے کہ تم دوبہنوں کو نکاح میں جمع کرو۔ت) اس سے جو اولاد ہوگی شرعًا اولاد حرام ہے مگر ولد الزنا نہیں اسے ولد حرام بمعنی ولد الزنا کہنا جائز نہیں جب تك اس دوسری کو ہاتھ نہ لگایا تھا پہلی حلال تھی اس وقت تك کے جماع سے جواولاد پہلی سے ہوئی ولد حلال ہے اور بعد کے جماع سے جواولاد ہو وہ بھی شرعًا اولاد حرام ہے مگر ولد الزنا نہیں،دونوں عورتوں کی سب اولادیں کہ زید ہوئیں زید کا ترکہ پائیں گی کہ نسب ثابت ہے،ہاں زوجہ ثانی ترکہ نہ پائے گی کہ نکاح فاسد سے ہے،دونوں عورتیں مہر کی مستحق ہیں پہلی مطلقا اور دوسری اس صورت میں کہ حقیقۃً اس سے جماع کیا ہو فقط خلوت کافی نہیں،پھر اپنا پورا مہر پائے گی اور دوسری مہر مثل،اور جو مہر بندھا تھا ان دونوں میں سے جو کم وُہ پائے گی،درمختار میں ہے:


 

 



[1] القرآن الکریم  ٤/٢٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن