دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

مثلھا[1]کذافی محیط السرخسی۔واﷲتعالٰی اعلم

میں ایسے ہی ہے۔(ت)واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ٦١:                 از شہر محلہ بہاری پور مسئولہ حاجی کفایت اﷲصاحب                    ٩صفر ١٣٣٩

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل میں کہ ہندہ بہت محتاج ہے اور خانہ ویران،بظاہر کوئی حیلہ رزق نہیں رکھتی،اس کا بھائی زید مزدوری کرکے لاتا ہے اسمیں دونوں گزرکرلیتے ہیں،ہندہ کے خسر نے بعد اپنی موت کے ایك مکان تقریبًا ڈیڑھ سوگز وسعت کا چھوڑا جواب ٹوٹ پھوٹ گیا،اس کے دو٢ وارث ہوئے،ہندہ کا اپنی شوہر اور دوسرا ہندہ کا جیٹھ،ہندہ کے جیٹھ نے اپنا حصّہ اپنے لڑکے کو دے یا،اب ہندہ کے شوہر کے حصّے پر قبضہ کرکے بیچنا چاہتا ہے اور کہتا ہے کہ اس میں ہندہ کا کیا حق ہے اس واسطے کہ میرے بھائی کو غائب ہوئے تقریبًا تیس برس ہوگئے،غالبًا مرگیا،کیونکہ پانچ چھ برس سے اُس کی خبر نہیں،اورقانون کہتا ہے کہ تیس برس کے بعد دعوٰی مہرنہیں چل سکتا ہے اور وکیل کہتا ہے کہ دعوٰی مہر کرو تم کو ملے گا،اور وکیل یہ رائے دیتا ہے کہ تمہارا دعوٰی چلے گا اس صورت میں کہ ہندہ کہے میرے شوہر کےمرنے کی خبر توتم نے مجھے آج دی ہے میں ابھی تك اپنے آپ کو بیوہ نہیں جانتی تھی میں جانتی تھی کہ وُہ زندہ ہے اگر اب تم کہتے ہو کہ مرگیاتو آج سے تین برس تك مہر طلب کرنے کا مجھ کو حق ہے ہندہ کے عزیزوں میں سے کسی مہر کی تعداد یاد نہیں اس نکاح کو کم وبیش چالیس برس ہوئے ہوں گے ہندہ کو خوب یاد ہے کہ میرا مہر دوسو٢٠٠ روپے تھا اورمیں سُنتی ہوں کہ میری والدہ اور پھوپھی کا مہر بھی دوسو٢٠٠ روپے تھا اور اب میری بھتیجیوں اور میرے بھائیوں اور میرے بھائیوں کا مہر بھی دوسو٢٠٠ روپے ہے اب ہندہ کے اقوال پر اُن کا حقِ شرعی دلانے کے لئے یہ کہہ دینا جائز ہوگا یانہیں کہ ہاں دوسو٢٠٠ روپے کا تھا،ان کے لئے کچہری میں اس کا حق شرعی دلانے کے لئے یہ کہہ دینا جائز ہوگا یانہیں کہ ہاں دوسو٢٠٠ روپے تھا،ان لوگوں کی گواہی پر اگر اُس کا حق ان شاء اﷲتعالٰی ملے گا تو اس کا جینا اور مرنا بآسانی ہوجائے گا کسی وقت ہندہ کے جیٹھ نے ہندہ کی خبر نہیں لی کہ وُہ کس حالت میں ہے۔بینواتوجروا

الجواب:

ہندہ جبکہ دو سو ٢٠٠ روپے مہربیان کرتی ہے اور اُس وقت کا کوئی گواہ نہیں اور ثابت ہوکہ یہ اس کا خاندانی مہر مثل ہے تو ضرور دوسو٢٠٠ روپے دلائے جائیں گے،گواہوں کی گواہی یہ جائز نہ ہوگی ہمارے سامنے دوسو٢٠٠ روپے کا مہر بندھا تھا،بلکہ یہ گواہی دینا کہ اس کا مہر مثل دوسو٢٠٠ روپے ہے،یہی گواہی اس کی ڈگری کے لئے کافی ہوگی۔واﷲتعالٰی اعلم۔


 

 



[1] فتاوٰی ہندیۃ الفصل الثانی عشر  اختلاف الزوجین فی المہر نورانی کتب خانہ پشاور  ١/٣٢٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن