30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آواز بند ہوجانے کے جواب نہ دیالیکن سر ہلادیا تواس کا دَین مہر معاف ہوا یانہیں؟
الجواب:
مرض الموت میں مہر کی معافی بے اجازت دیگر ورثاء معتبر نہیں۔واﷲتعالٰی اعلم
مسئلہ ٥٨: از اودیپور میواڑ ہاتھی دروازہ مدرسہ شرفیہ مسئولہ عبدا لرحیم خلف مولوی شرف شاہ صاحب ١٤ محرم ١٣٣٩ھ
ایك شخص وزیر خاں نے دو٢ عورتیں کیں اور ہر دو عورتیں کے تین تین بچّے ہیں،سابق عورت کو بوجہ معمولی لڑائی کے طلاق دے کر ایك طلاق کی تحریر لکھ دی،اس میں یہ مضمون درج کیا کہ جو کہ تیرا مہر ہے اُس میں تیرے بطن کے دونوں بچّے تجھ کو مہر میں دئے۔اور حمل سے بھی تھی،بعد طلاق کے لڑکی بھی پیدا ہوئی،وزیر خاں فوت ہوگیا،بعد عدّت کے اس عورت نے نکاح ثانی کرلیا،اب یہ اس وقت بالکل بچّے بالغ ہیں اور آوارہ ہیں،سو یہ لڑکے جدّی حق پانے کے حقدار ہیں یا نہیں۔
الجواب:
دونوں لڑکے اور وُہ لڑکی اپنے باپ کے مال میں حصّہ پائیں گے اور طلاق شدہ اگر چہ حصّہ نہ پائے گی مگرمہر کی مستحق ہے،اور وُہ جو کہہ دیا تھا کہ دونوں بیٹے تیرے مہر میں دئے فضول تھا اس سے مہر ادا نہیں ہوتا،ہاں اگر عورت نے یہ کہہ دیا ہو کہ دونوں بیٹے میرے دومیں نے مہر چھوڑا،تو مہر نہ پائے گی۔واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٥٩: از کریلی گنج ضلع نرسنگ پور ڈاك خانہ وتحصیل نرسنگ پور مسئولہ الہ بخش صاحب ١٦محرم ١٣٣٩ھ
زید اپنی عورت ہندہ کو عرصہ تقریبًا پانچ سال سے علیحدہ کئے ہوئے ہے،ہندہ کے ماں باپ اس عرصہ مذکورہ میں چند مرتبہ اپنی لڑکی کو زید کے گھر چھوڑ آئے لیکن بوجہ عدم توجہی زید،زید کے ماں بہن ہندہ کے اقسام اقسام کی تکالیف دیتے ہیں جو اس سے برداشت نہیں ہوسکتیں،مزید برآں نان نفقہ کی بھی کفالت نہیں کرتا،نہ اس کو رخصت دیتا کہ وُہ اپنا دوسرا تدارك کرے اور مہر ہندہ زرِ مہر کچہری سے پانے کی مستحق ہوسکتی ہے یا نہیں اور اپنے نفس کو اس سے علیحدہ کرسکتی ہے یا نہیں؟ کیونکہ زیدکی نیت صرف اُس کو اور اس کے ماں باپ کو اذیت پہنچانی ہے،ورنہ اس کا وجہ کفاف ایسا ہے کہ وُہ اپنی زوجہ متوسط حالت پر نان نفقہ کی کافی طور پر امداد پہنچا سکتا ہے،اس لئے عرض ہے کہ موافق شرع شریف جو ہندہ کے حق میں انسب ہو اس سے ابلاغ فرمایا جائے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع