دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

اس کو زبردستی لے جاسکتے ہیں یا نہیں؟ میاں بیوی میں نا اتفاقی ہے۔بینواتوجروا

الجواب:

بیانِ سائل ہُوا کہ مہر بلامیعادی ہے،لہذا قبل موت یا طلاق اُس کے مطالبہ کا عورت کو کچھ اختیار نہیں،نہ اس کی وجہ سے اپنے مہر آپ کو شوہر سے روك سکتی ہے،اُسے شوہر کے یہاں جبرًا جانا ہوگا اور شوہر پر حرام قطعی ہے کہ اس پر معافی مہر کا جبر کرے،اور اگر جبر کرکے معاف کرالے گا معاف نہ ہوگا۔واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٥٦:               از رامسہ تحصیل گوجرخاں ڈاك خانہ جاتلی ضلع راولپنڈی مرسلہ قاضی تاج محمود صاحب ١٨ شوال ١٣٣٨ھ

ایك مرد اور زوجہ صرف اوّل روز ایك کوٹھے میں رہے اوردشمن گردگرد کوٹھے کے مارنے کے لئے کھڑے رہے ہیں،اور زوجین کو بھی یہ حالت معلوم تھی،علی الصباح اس مرد نے عورت کو طلاق دے دی ہے،مرد دخول کامقر اور عورت منکر ہے،اب یہ دخول یا خلوت صحیحہ قابل اعتبار ہے یا نہیں۔

الجواب:

اگر کوٹھے کادروازہ اندر سے بند ہے اور مسقف ہے یا دیواریں بلند ہیں کہ دشمنوں کے گھس آنے کا اندیشہ نہیں تو خلوت صحیح ہے ورنہ نہیں۔ردالمحتار میں ہے:

تصح علی سطح کانا فوقہ وحدھما وامنا من صعود احد الیھما[1] اھ ملتقطا۔

ایسی سطح ہو جس پر صرف دونوں میاں بیوی ہوں اور کسی تیسرے کے وہاں چڑھنے سے بےفکر ہوں تو خلوت صحیح ہے اھ ملتقط(ت)

صورت اگر پہلی تھی تو عورت کا دخول سے انکار بیکار ہے کہ مہر کامل بہر حال لازم ہوگیا،دخول ہوا یا نہیں،ہاں صورتِ ثانیہ میں شوہر کا کہناکہ دخول ہوا کل مہر لازم ہونے کا اقرار ہے اور عورت کا انکار اس کا رَدہے اور اقرار مقرلہ کے انکار سے رَ د ہوجاتا ہے تو صرف نصف مہر پائے گی ھذا  ماظہر لی(یہ جو مجھے معلوم ہوا۔ت)واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٥٧:              از پنڈول بزرگ ڈاك خانہ رائے پور ضلع مظفر پور مسئولہ نعمت اﷲ شاہ صاحب خاکی بوڑاہا ٩ محرم ١٣٣٩ھ

اگر کسی نے بی بی کے نزع کے وقت اس سے کہا کہ میرا دَین مہرمعاف کیا اس نے زبان سے بوجہ


 

 



[1] ردالمحتار باب المہر مطلب فی احکام الخلوۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣٤٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن