30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ٥٠: ازبلرام پورضلع گونڈہ مرسلہ سکنڈ ماسٹر مڈل اسکول ٢ربیع الاوّل ١٣٣٧ھ
بکر اپنی لڑکی کانکاح زید کے ساتھ کردینے کے لئے چند شرائط پر تیار ہے زید جو سلسلہ ملازمت بیس ٢٠روپیہ ماہوار سے زائد حیثیت نہیں رکھتا ہے حسبِ حیثیت تنخواہ زائد سے زائد کتنے روپیہ پر اُس کا مہر شرعی ہونا جائز ہے اور حیثیت سے زائد مہر ہونے پر کیا مواخذہ ہے ؟
الجواب:
حیثیت سے زائد مہر نامناسب ہے کوئی گناہ نہیں جس پر مواخذہ ہو فان المال غاد وارائح(مال آنے جانے والی چیز ہے۔ت) واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٥١: ازشہر بریلی محلہ صندل بازار مرسلہ نواب نثار احمدخاں صاحب ٨ جمادی الاولٰی ١٣٣٧ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی فوت ہوجائے تو اس کے ورثا شرعی سے مہر عورت مذکورہ متوفیہ کا شوہر یا ورثاء شوہر بخشوالیں تو شرعًا جائز ہوگا یا نہیں۔
الجواب :
وارثانِ زن میں جو عاقل بالغ معاف کرے گا اُس کا حصّہ معاف ہوجائے گا' اگر سب عاقل بالغ ہوں اور سب معاف کردیں توسب معاف ہوجائے گا۔واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٥٢: ٢٠ رجب المرجب ١٣٣٧ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے ایك فاحشہ سے توبہ کراکے نکاح کیا بروقت عقدِ نکاح مہر شرعی پیمبری صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم پر مقرر ہُوا تھا اور اُس کے قبیلہ کی کوئی عورت نہیں بلکہ اُن کا نکاح بھی نامعلوم،اب مہر مچل معلوم نہیں ہوسکتا،زید نے اس کو قرآن مجید پڑھوایا،اب بعد فوت زید کے وہ عورت زید کو سخت سخت گالیاں دیتی ہے،یہاں تك کہ ولدالزنا بھی كہہ دیتی ہے،وہ لوگ کہ زندگیِ زید میں اُس کے سامنے نہ آئے تھے اب برابر آتے ہیں،راتوں کو گھومتی ہے،وکیلوں کے پاس جاتی ہے،اب وُہ کل اشیاء پر دعوٰی کرتی ہے،مکان بیچنا چاہتی ہے تو اب اُس کا کتنا مہر از روئے شرع شریف نکتا ہے اور اس کی گفتگو ہے کہ وُہ کہتی ہے مر گیا وُہ جہنمی جو مجھ کا یہاں چھوڑ گیا،پڑیں اس کے لاشے میں کیڑے،تین بھائی اور والدین اور ایك ہمشیرہ بھی ہے۔
الجواب:
اُس کے اقوال افعال کی سزا اﷲکے یہاں ہے اس سے اُس کا مہر یا حصّہ نہیں جاتا مہر شرعی پیمبری سے اگر لوگوں کے عرف میں اقل مقدارِ مہر مراد ہوتی ہے تو وہ دس١٠درم ہے یعنی دو٢ روپے پونے تیرہ آنے اور ٣/٥ پائی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع