30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خاندانِ پدرہی کا مہر مراد ہے بہن پھوپھی وغیرہ عمر ومال وجمال وبکارت وغیرہا میں اس کے مثل ہیں،ازواج مطہرات امہات المومنین ہیں امہات المومنات نہیں،ام المومنین صدیقہ رضی اﷲتعالٰی عنہا فرماتی ہیں:
|
انا ام رجالکم ولست ام نسائکم۔[1]واﷲتعالٰی اعلم۔ |
میں تم مردوں کی ماں ہوں تمہاری عورتوں کی ماں نہیں ہوں۔(ت)واﷲتعالٰی اعلم |
مسئلہ ٤٨: ازبجواڑ اکاٹھیاواڑ مرسلہ حاجی عبد الطیف صاحب ١٥رمضان المبارك ١٣٣٦ھ
تجدید نکاح میں مہر کم ازکم کتنا باندھنا چاہئے؟ بینواتوجروا
الجواب :
مہر کی مقدار کم از کم دس١٠ درم بھر چاندی ہے جس کی مقدار تقریبًا دو٢ روپے پونے آنے تیرہ آنے بھ رہُوئی،باقی جواحکام مہر کے ابتدائی نکاح میں ہیں وہی تجدید نکاح میں۔واﷲتعالٰی اعلم
مسئلہ ٤٩: ازموضع میونڈی بزرگ مرسلہ سیّد امیر عالم حسن صاحب ٧ ربیع الاول شریف ١٣٣٧ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی لڑکی ناکتخدا کا نکاح کسی شخص سے کردیا اور وُہ شخص بلاقربت کئے اپنی بی بی کے مرگیا اور کسی طرح کی کوئی بات چیت نہیں کی یعنی کسی طرح کا کوئی فعل نہیں کیا اَب علمائے دین فرمائیں کہ اس لڑکی ناکتخدا کا کتنا مہر اس کے شوہر کے مال یا جائداد وغیرہ سے چاہئے نصف یا پُورا،اور اگر اس کا نکاح کسی دوسرے شخص سے کرنا چاہیں تو کتنے دنوں کے بعد کیا جائے،بعض شخص کہتے ہیں کہ ایسے نکاح کی عدّت نہیں ہوتی ہے کیونکہ جب اس کے شوہر نے اس قربت ہی نہیں کی توعدّت کس چیز کی کرنا چاہئے،اور بعض کہتے ہیں کہ تین ماہ کی عدّت کے بعد نکاح ایسے کا جائز،اب علمائے دین فرمادیں کہ یہ لوگ غلطی پر ہیں یا صحیح پر،اور جو لوگ غلطی پر ہوں شریعت کو نہ مانتے ہوں ان کے لئے کیا سزا شرع اطہر میں ہے فقط،بینواتوجروا۔
الجواب :
سزا پوچھنا لغو ہے،آج کون کس کو سزا دے سکتا ہے جو شریعت کو نہ مانے جہنّم میں سزا پائے گا،جب شوہر مرجائے پورا مہر واجب ہوتا ہے اگر چہ ایك نے دوسرے کی صورت نہ دیکھی ہوں اور چار مہینے دس دن کی عدّت فرض ہے اس سے پہلے نکاح حرام ہے۔واﷲتعالٰی اعلم۔
[1] درمنثور بحوالہ ابن سعد وابن المنذر والبیہقی تحت آیہ اولٰی بالمومنین الخ آیت اﷲ العظمی المر عشی ایران٥ /١٨٣
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع