30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پانچواں حصّہ رتّی کا،اور مثقال کہ وہی وزن دینار شرعی ہے ساڑھے چار ماشے،ایك اوقیہ چالیس درم ہے۔واﷲتعالٰی اعلم
سوال چہارم
اقل درجہ دس١٠ درم شرعی کے سکّہ مروّجہ سے کَے روپے ہوتے ہیں؟
الجواب:
دس١٠ درم کے اس سکّہ سے دو٢ روپے تیرہ١٣ آنے ایك پیسے کا پانچواں حصہ،دوسو۲۰۰ درم کے پُورے چھپن ٥٦ روپے۔ واﷲتعالٰی اعلم۔
سوال پنجم
آج کل جو حیثیت سے زیادہ مہر باندھا جاتا ہے جس کے ادا کی کوئی صورت حالت موجودہ سے نہیں ہے دل میں یہ خیال کرلینا کہ کُچھ دینا تو نہیں پڑتا ہے صرف زبانی جمع خرچ ہے قبول کرلو،ایسے خیال سے کوئی نکاح میں تو نقص نہیں آئے گا؟
الجواب
نکاح میں کوئی نقص نہیں مگر ایسا خیال عند اﷲ سخت قبیح وشنیع ہے یہاں تك کہ حدیث میں ارشاد ہوا جو مردوعورت نکاح کریں اور مہر کے دینے لینے کی نیّت نہ رکھیں یعنی اُسے دَین نہ سمجھیں وُہ روز قیامت زانی وزانیہ اٹھائے جائیں گے ١؎۔والعیاذ باﷲتعالٰی۔واﷲتعالٰی اعلم۔
سوال ششم
وہ کون سی صورت طلاق کی ہے کہ ایك جوڑی کپڑے پانے کی زوجہ مستحق ہے۔
الجواب
نکاح جب بلاتعیّن مہر ہُوا اور عورت کو قبل خلوت طلاق دی جائے تو ایك جوڑا واجب آتا ہے جس کی قیمت پانچ درم شرعی سے کم نہ ہو اور عورت کے نصف مہرمثل سے زیادہ نہ ہو ان دوحدوں کے اندر،اگرمرد وزن دونوں غنی ہوں اعلٰی درجہ کا واجب ہوگا اور دونوں فقیر تو ادنٰی اور ایك فقیر ایك غنی تو ا وسط۔واﷲتعالٰی اعلم۔[1]
مسئلہ ٤٣: ازموضع دیوری نیاضلع بریلی مسئولہ مسیح الدین صاحب ١٥ربیع الآخر ١٣٣٦ھ
زید کی بی بی ہندہ کو اس کے میکے والوں نے محض جُھوٹی خبر پر کہ ہندہ کو سسرال والے زہر دے دیں گے روك رکھا ہے اور اُن کا یہ ارادہ ہے کہ ہندہ کا دین مہر وصول کرکے ہندہ کی شادی دوسری جگہ کردیں،آیا قبل طلاق دینے شوہر کے ہندہ کے دین مہر کا مطالبہ جائز ہے یا نہیں،اور اس کا دوسری جگہ نکاح کردینا جائز ہے یا نہیں،اور اسے
[1] السنن الکبرٰی باب ماجاء فی حبس ارصادر بیروت ٧/٢٤٢،کنزالعمال حدیث ٤٤٧٢٦ موسسۃ الرسالۃ بیروت ١٦/٣٢٣
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع