دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

ردالمحتار میں ہے:

لومات زوج المرأۃ او طلقھا عبد عشرین سنۃ مثلا من وقت  النکاح فلھا طلب مؤخر المھر لان حق طلبہ انما ثبت لھا بعد الموت او لطلاق لامن وقت النکاح١ [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اگر خاوند فوت ہوجائے یا نکاح سے بیس سال بعد فوت ہو یا اس نے طلاق دی ہو تو بیوی کو مؤخر مہر طلب کرنے کا حق ہے کیونکہ بیوی کے لئے موت یا طلاق کے بعدہی مہر کے مطالبہ کا حق ثابت ہوتا ہے نہ کہ وقتِ نکاح سے۔واﷲتعالٰی اعلم۔ (ت)

مسئلہ ٣٧تا٤٢:

سوال اوّل

حضور ! اوّل یہ بتادیجئے کہ بلاتعیینِ مہر نکاح ہوگا یانہیں،اگر لفظ شرعی مہر کہا جائے اور کوئی تشریح نہ کی جائے تو کس قدر مہر سمجھا جائے گا،بینواتوجروا

الجواب:

نکاح بلاتعیینِ مہر بلکہ نفی مہر کے ساتھ بھی صحیح ہوجاتا ہے اور مہر مثل دینا آتا ہے یونہی مہر شرعی کہنے سے بھی،جبکہ ان کی اصطلاح میں اس سے کوئی خاص مقدار مثلًا ا قل درجہ مہر یا مہر حضور بتول زہرارضی اﷲتعالٰی عنہا مراد نہ ہو ورنہ جو ان کی اصطلاح معروف ہے وہی لازم آئے گا۔واﷲتعالٰی اعلم۔

سوال دوم

مہرِ شرعی جو بنات صالحات کا لکھا ہے چار سو مثقال چاندی کا،آج کل کے سکّہ سے کس قدر روپے ہوئے ہیں؟

الجواب:

چار سومثقال چاندی مہر حضرت خاتونِ جنّت رضی اﷲتعالٰی عنہا تھا یہاں تك کے سکّے سے ایك سوساٹھ ١٦٠ روپے بھر چاندی۔واﷲتعالٰی اعلم۔

سوال سوم

مہر جوازواجِ مطہرات کا پانچ سودرہم کا سوائے بی بی اُمِّ حبیبہ رضی اﷲتعالٰی عنہا کے کہ دوہزار قدقیہ یا پانچ سودینار کا لکھا ہے سکّہ مروّجہ سے کس قدر ہوتے ہیں؟ وزن درم اور اوقیہ مثقال اور دینار کی صراحت فرما دیجئے۔

الجواب

پانچسودرم کے اس سکّہ  رائجہ سے ایك سوچالیس روپے ہوتے ہیں۔درم شرعی تین ماشے ایك رتّی اور


 

 



[1] ردالمحتار کتاب القضاۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ٤/ ٣٤٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن