دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

لو بعث الی امرأتہ شیئا ولم یذکر جھۃ عند الدفع غیرالمھر  کقولہ لشمع او حناء ثم قال انہ من المھر لم یقبل،لو قوعۃ ھدیۃ فلاینقلب مھرا فقالت ھدیۃ وقال من المھر فالقول لہ بیمینہ والبینۃ لھا فی غیر المہیأ  للاکل ولھافی المھیألہ لان الظاہر  یکذبہ ولذاقال الفقیۃ،المختار انہ یصدق فیما لاتجب علیہ کخف وملاء ۃلافیما یجب کخمار ودرع [1]اھ مختصرا۔

خاوند نے بیوی کو کوئی چیز ارسال کی اور دیتے وقت مہر کے علاوہ کسی وجہ کو ذکر نہ کیا ہو مثلًا شمع اورمہندی۔پھر بعد میں کہا کہ یہ مہر ہے تو خاوند کی بات قبول نہ ہوگی کیونکہ وُہ ہدیہ ہو چکی جواب مہر نہیں بن سکتا،پھر بیوی کہے یہ ہدیہ ہے اور خاوند مہر کہے تو خاوند کی بات قسم کے ساتھ تسلیم کرلی جائے گی ان چیزوں میں جو کھانے کے واسطے مہیّا نہیں کیں اور اگر دونوں نے گواہ پیش کئے تو عورت کے گواہ مقدم ہونگے اور عورت کا قول قسم کے ساتھ معتبر ہوگا ان چیزوں میں جو کھانے کے واسطے مہیا کیں کیونکہ زوج کا ظاہر حال جھٹلاتاہے،اسی لئے فقیہ نے فرمایا کہ مختاریہ ہے کہ خاوند کی بات کی تصدیق اس صورت میں کی جائے گی جب وُہ چیز نفقہ واجبہ میں سے نہ ہو،مثلًا موزہ یا باریك کپڑا اور جو چیز زوج پر واجب ہواس میں زوج کی تصدیق نہ کی جائے،جیسے دوپٹہ اور قمیص۔اھ مختصرًا (ت)

ردالمحتارمیں ہے:

قال فی الفتح'الذی یجب اعتبار فی دریارنا ان جمیع ما ذکر من الحنطہ واللوزوالد قیق والسکروالشاۃ الحیۃ وباقیھا یکون القول فیھا اقول المرأۃ لان المتعارف فی ذٰلك کلہ ان یرسلہ ہدیۃ والظاہر معھا لامعہ ولایکون القول قولہ الافی نحوالثیاب و الجاریۃ وذکر تائیدہ فی البحر وتقییدہ عن النھر [2]۔واﷲتعالٰی اعلم۔

فتح میں ہے:ہمارے علاقے میں جن چیزون میں بیوی کی بات معتبر ہوگی وُہ یہ مذکور ہیں مثلًا گندم،اخروٹ،آٹا،شکّر اور زندہ بکری وغیرہ(جو چیز مہینہ بھر باقی رہے نہ وسڑے خراب ہو)کیونکہ ان تمام چیزوں کو ہمارے عرف میں ہدیۃً دیا جاتا ہے لہذا ظاہر بیوی کا ساتھ دے گا،خاوند کا نہیں،اور خاوند کا قول معتبر نہ ہوگا لونڈی،کپڑا وغیرہ میں ___ اس کی تائید بحرمیں اور اس کی تقیید نہر سے ذکر کی۔واﷲتعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ٣٦:                               مسئولہ مولوی عبد الغنی صاحب از حسن پور ضلع مراد آباد محلہ چاہ کنکر           ٨ رمضان ١٣٢٤ھ

الحمد ﷲرب العالمین والعاقبۃ للمتقین والصّلٰوۃ والسلام علی سیّدنا محمد وآلہٖ واصحابہٖ اجمعین،


 

 



[1] درمختار باب المہر مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٠٣

[2] ردالمحتار باب المہر  داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣٦٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن