30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ولاتسأل فتمکنت الجھالۃ ففسد التسمیتان فوجب مہر المثل مطلقا۔واﷲتعالٰی اعلم |
یہاں تو دونوں میں ہونے نہ ہونے کا احتمال ہے کیونکہ ممکن ہے کہ دونوں میں کوئی بھی حاصل نہ ہو،مثلًا نہ مرد طلاق دے اور نہ عورت طلاق کا مطالبہ کرے تو جہالت مؤثر ہوگئی،اور دونوں شرطیں مفقود ہوں گی،لہذا مہر مثل واجب ہوگا،مطلقًا۔واﷲتعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ٣٥: از لاہور مسئولہ مولوی عبد اﷲ صاحب ٹونکی ٢٣ شعبان ١٣٢٣ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس صورت میں کہ ایك شخص نے اپنی عورت منکوحہ کو کسی قبالہ میں یہ عبارت لکھ دی(جو کچھ تقریبات شادی وغمی خانگی اور خاندانی میں تھوڑا یا بہت صرف ہوگا اس کے سر انجام کا صرفہ میرا ہے اور آمدنی تنخواہ ودیہی جاگیر سے کچھ علاقہ نہیں)پس تحریر کے بعد قبالہ نویس خود یا بعد وفات قبالہ نویس کے اُس کی اولاد اس شرط کی وفا نہ کرے بلکہ زوجہ مذکورہ کو جو کچھ دیا جائے وہ اُس کے دین مہر وغیرہ میں شمار کیا جائے تو شرعًا کیا حکم ہے آیا قاضیِ شریعت اس شرط کی ایفا پر قبالہ نویس یا اُس کی اولاد کو مجبورکر سکتا ہے یا نہیں؟ اور وُہ دیا ہوا اس کے دین مہر میں محسوب ہوسکتا ہے یا نہیں؟ بینواتوجروا۔
الجواب
فی الواقع اس وعدہ کی وفا پر شرعًا نہیں کما نص علیہ فی الاشباہ والنظائر وجامع الفصولین(جیسا کہ الاشباہ والنظائر اور جامع الفصولین میں اس پر نص ہے۔ت)شوہر نے جو کچھ دیا اگر دینے کے وقت مہر کے سوا اور کسی وجہ کانام لیا جس پر وُہ جانب شوہر سے ہبہ وعطیہ قرار پاسکے جب تو اُسے مہر میں محسوب کرنے کا اختیار نہیں،یُوں ہی نان ونفقہ واجبہ کو اُس میں محسوب نہ کرسکے گا اگر چہ دیتے وقت نام نفقہ نہ لیا ہو،بلکہ نفقہ ہی ٹھہرے گا۔یُونہیں اور اشیاء جواز رُوئے عرف ہدیہ قرار پاتی ہیں اور جو ان تینوں صورتوں سے جُدا ہے اُس میں شوہر کا قو ل قسم کے ساتھ معتبر ہے،اگر بقسم کہہ دے گا کہ میں نے مہر میں دیا تھا مہرمیں محسوب ہوگا،یُونہی بعدشوہر اولادِ شوہر جو کچھ بھیجنے اور ظاہر حال بسبب عُرف ورسمِ قوم منافی ارادہ مہر نہ ہو،نہ اُنہوں نے صراحۃً غیر مہر کسی اوروجہ کے لئے اُسے قرار دیا ہوتو اُن کا قول بھی معتبر ہے۔
|
لان المملك ادری بجھۃ التملیك کما فی عقودالدریۃ وغیرھا۔ |
کیونکہ مالك بنانے والا ملکیت کی وجہ کو بہتر جانتا ہے،جیسا کہ عقود الدریہ میں ہے۔(ت) |
درمختار میں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع