دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

ورنہ نہیں۔ت)اور معجل وہ جس کا قبل رخصت ادا کرنا قرار پایا ہو۔مؤجل کا مطالبہ میعاد آنے پر ہو سکتا ہے اس سے پہلے اختیار نہیں،اور معجل کو عورت فورًا مانگ سکتی ہے،اور جب تك نہ ملے رخصت سے انکار کا اسے اختیار ہے اور جو نہ معجل اور نہ مؤجل وُہ بحکم عرف طلاق یا موت تك موخر ہے اس سے پہلے اختیارِ مطالبہ نہیں۔

فی النقایہ المعجل والمؤجل ان بینا فذاك والا فالمتعارف١[1]۔واﷲتعالٰی اعلم۔

نقایہ میں ہے:مہر معجل اور مؤجّل کی مدّت بیان کردی گئی تو بہتر،ورنہ عرف کے لحاظ سے مہر ادا کیا جائیگا(ت)واﷲتعالٰی اعلم

دینار شرعی دس١٠ درم شرعی کا ہوتا ہے،دس١٠ درم انگریزی روپے سے دو٢روپے تیرہ١٣ آنے ہوتے ہیں پانچواں حصّہ پیسہ کا کم،کما حققنافی الزکوٰۃ من فتاوٰنا(جیسا کہ ہم نے اپنے فتاوٰی کے بابِ زکوٰۃ میں اس کی تحقیق کردی ہے۔ت)واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٣٣: علمائے دین اس مسئلہ میں کیا فرماتے ہیں کہ ایك شخص کی لڑکی کا نکاح تھا اور قاضی صاحب نے نکاح پڑھا دیا،کلمہ ودعائے قنوت اور دونوں اٰمَنتُ باﷲپڑھا کراقرار پڑھایا تھا اور فاتحہ کے لئے جب حاضرینِ محفل پڑھنے کو ہُوئے تب ایك قاضی دیگر جگہ کے تھے وہ اس نکاح میں گواہ تھے لڑکی کی طرف سے،اور درجہ دوم شرع پیغمبر ی قائم کیا گیا تھا تو نکاح پڑھانے والے قاضی نے کہا کہ مجھ کو اس کی تعداد معلوم نہیں کہ کتنی تعداد ہے،وُہ جو قاضی گواہ تھے اُس نکاح کے،وہ کہنے لگے صہ ؎٦٥ روپے،درجہ دوم کی میں خلاصہ کردیوں تاکہ محفل میں اور لوگوں کو معلوم ہوجائے،پڑھانے والے نے کہا کہ درجہ اول دوم درجہ سوم درجہ چہارم کی تعداد مجھ کو معلوم نہیں مع نام درجہ تعداد روپیہ کے آگاہی ہو جائے۔

الجواب:

شریعت میں مہر کی کم سے کم تعداد مقرر ہے کہ دس١٠ درم سے کم نہ ہو جس کے اس روپے سے کچھ کوڑیا کم دو٢ روپے تیرہ١٣ آنے بھر چاندی ہُوئی یعنی دو٢ روپے بارہ١٢ آنے ٩-٣/٥ پائی بھر اس کے سوا شریعت میں مہر کا کائی درجہ مقرر نہیں فرمایا ہے،یہ ان قاضیوں کی گھڑت ہے مہ ؎٦٥ روپے کا کوئی درجہ مہر کا نہیں ہے،اکثر ازواجِ مطہرات کا مہر پانسو٥٠٠ درم تھا کہ یہاں کے روپوں سے ایك سوچالیس١٤٠ ہُوئے،اور حضرت خاتونِ جنّت رضی اﷲتعالٰی عنہا کا مہر چار سو٤٠٠ مثقال چاندی تھا جس کے ایك سوساٹھ١٦٠ روپے بھر چاندی ہوئی،اور حضرت اُمِّ حبیبہ رضی اﷲتعالٰی عنہا کا مہر چار ہزار درم یا دینار تھا جس کے گیارہ سوبیس١٢٠ یا گیارہ ہزار دوسو١١٢٠٠


 

 



[1] مختصر الوقایۃ فی مسائل الہدایۃ فصل اقل المہر نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص٥٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن