دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

میں ایسی عورت نہ ملے تو بیگانوں سے دیکھیں۔واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ ٣١تا ٣٢:      ٢٨ذیقعدہ ١٣١٨ھ

سوال اوّل

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی دختر نابالغہ کا نکاح ساتھ عمرو کے عوض مہر پانچ ہزار روپے اور دو٢ دینار شریك کر دیا تھا اور یہ بات قرار پائی گئی تھی اور وکیلِ نکاح نے تصریح کردی تھی کہ مہر نہ تو اس وقت نقد لیا جائے گا اور نہ رخصت کے وقت،اور نہ کوئی وعدہ ادائے مہر کا ہے،اور ہنوز رخصت نہیں ہوئی ہے،تو ہندہ مذکور یا اُس کے باپ کو کس وقت میں طلب کرنے جزو یا کُل مہر کا اختیار حاصل ہوگا اور اس مہر کو کون سا مہر کہا جائے گا؟ بینواتوجروا

الجواب:

ایسے مہر کا مطالبر بعد موتِ زوج یا زوجہ یا بعد طلاق ہوسکتا ہے اس سے قبل نہیں،یہ نہ معجل ہے کہ قبلِ رخصت دینا قرار نہ پایا،نہ مؤجل کہ کوئی اجل یعنی میعاد مقرر نہ کی گئی بلکہ عرفًا مؤخر ہے،ردالمحتار میں ہے:

لو مات زوجل المرأۃ اوطلقھا بعد عشرین سنۃ من وقت النکاح فلھا طلب مؤخر المھر لان حق طلبہ انما ثبت لھا بعد الموت او الطلاق لامن وقت النکاح [1]۔ واﷲتعالٰی اعلم۔

اگر بیوی کا خاوند بیس٢٠ سال بعد فوت ہوجائے یا طلاق دے دے تو بیوی کو مؤخر کیا ہُوا طلب کرنے کا حق ہے کیونکہ بیوی کو اس مہر کے مطالبے کا حق مرنے یا طلاق دینے کے بعد ثابت ہوتا ہے وقت نکاح سے مطالبہ کا حق نہیں ہوتا۔واﷲتعالٰی اعلم ز۔(ت)

سوال دوم

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مہر موجل کے کیا معنے ہیں اور غیر مؤجل کے کیا معنے ہیں؟ اور معجل جس کا حرف ثانی عین مہملہ ہے کیا معنی ہیں اور ان کا کیا حکم ہے؟ بیّنواتوجروا(بیان کیجئے اور اجرپائے۔ت)اور دینار سُرخ کتنے روپے کا ہوتا ہے؟

الجواب:

مہر مؤجل وُہ جس کے لئے کوئی میعاد مقرر کی ہو مثلًا دس١٠ برس بعد دیاجائے گا،اور غیر مؤجل وُہ کہ تعین وتقرر میعاد نہ ہو فان کان مع نفی الاجل کان معجلا والافلا(اگر میعاد کی نفی کی ہوتو معجل ہے


 

 



[1] ردالمحتار کتاب القضاء داراحیاء التراث العربی بیروت ٤/٣٤٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن