30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسی میں ہے:
|
لھا السفر والخروج من بیت زوجھا للحاجۃ وزیارۃ اھلھا بلا اذنہ مالم تقبض المعجل[1]۔واﷲتعالٰی اعلم۔ |
مہر معجل وصول کرنے تك بیوی کو سفر کرنا اور خاوند کے گھر سے اس کی اجازت کے بغیر کسی حاجت یا والدین کی زیارت کے لئے نکلنا جائز ہے۔واﷲتعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ٢٩: ٢٦ محرم الحرام ١٣١٨ھ
مہر کی تعداد شرع پیغمبری کیا ہے؟ اور حضرت خاتونِ جنّت رضی اﷲتعالٰی عنہا کا مہر کیا تھا؟ بینواتوجروا
الجواب:
مہر شرعی کی کوئی تعداد مقرر نہیں،صرف کمی کی طرف حد معین ہے کہ دس درم یعنی تقرءبقا دو روپے تیرہ آنے سے کم نہ ہوا اور زیادتی کی کوئی حد نہیں،جس قدر باندھا جائے لازم آئے گا۔ اور حضرت خاتونِ جنّت رضی اﷲتعالٰی عنہا کا مہر اقدس چارسو٤٠٠ مثقال چاندی تھا کہ یہاں کے روپے سے ایك سوساٹھ ۱۶۰ روپے بھر ہے۔واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٣٠: از فرید پور ضلع بریلی مرسلہ قاضی محمد نبی جان صاحب ٢٧رمضان شریف ١٣١٨ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارہ میں کہ ایك شخص نے ایك عورت سے مہر شرعی پر نکاح کیا مگر اب وُہ طلاق دیتا ہے بوجہ نافرمانی کے،اور وہ تخمین مال ۲۵۰ روپے قرضدار ہے قرض سودی ہے وہ اس کے مہر سے کس صور ت سے ادا ہووے اور کتنا دیوے بموجب حکم خدا ورسول سے؟ تحریر فرمائے۔
الجواب:
مہر شرعی جو لوگ یہ سمجھ کر باندھتے ہیں کہ سب سے کم درجے کا مہر جو شریعت میں مقرر ہے تو اس صورت میں دو تولے سات ماشے چار رتی چاندی دینی آئے گی،اور جو یہ سمجھ کر باندھتے ہوں کہ جو مہر حضرت خاتونِ جنّت کا تھا تو ڈیڑھ سو تولے چاندی آئے گی،یعنی انگریزی روپے سے ایك سوساٹھ ١٦٠ روپے بھر،اور جس کی سمجھ میں کچھ معنی نہیں خالی ایك لفظ بول دیتے ہیں تو وہاں مہر مثل لازم آنا چاہئے یعنی عورت کے دُدھیال میں جو عورت اس کی ہم عمر اور صورت شکل اور کنواری یا بیاہی ہونے میں اور اُن باتوں میں جن سے مہر کم بیش ہوجاتا ہے اس عورت کی مانند ہو اس کا جو مہر بندھا ہو وُہ دینا آئے گا،اور جو اپنوں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع