دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

ایسی صورت میں کہ مُلك ہند میں رواج درہم کا نہیں ہے،بجائے دس١٠ درہم کے دس١٠ درہم چاندی کافی ہوگی یا تعداد اُس کی روپے آنے سے پُوری کرنی ہوگی،اگر روپے آنے مہر کے تجویز کئے جائیں گے تو کس قدر ہوں گے؟ اورکم سے کم کتنا مہر ہوسکتا ہے؟ بینواتوجروا

الجواب:

چاندی کافی ہے،سکّہ ہونے کی کچھ ضرورت نہیں،کم سے کم مہر دس١٠ ہی درہم ہے یعنی دو٢تولے ساڑھے سات ماشے چاندی اُس تولے سے جس کے حساب میں انگریزی روپیہ سوا گیارہ ماشے کا ہے،نہ روپیہ بھر کا تولہ جو بعض بلاد میں معروف ہے،مہر خوداس قدر چاندی ہو یا چاندی کے سوا اور کوئی شے اتنی ہی چاندی کی قیمت کی،

فی الدرالمختار،قلہ عشرۃ دراھم فضۃ وزن سبعۃ مثاقیل مضروبۃ کانت اولا ولو دینا او عرضا قیمتہ عشرۃ وقت العقد[1] فی ردالمحتار"فلوسمی عشرۃ تبرا اوعرضا قیمۃ عشرۃ تبرًا لامضروبۃ"صح٢ [2]۔

درمختار میں ہے کہ مہر کی کم از کم مقدار دس۱۰ درہم چاندی جس کا وزن سات٧مثقال ہو،یہ چاندی سکّے کی شکل میں ہوں یابے سکّہ اگر چہ قرض ہو یا کوئی سامان ہو جس کی قیمت دس۱۰ درہم بوقت نکاح ہو۔ردالمحتار میں ہے اگر دس۱۰ ٹکڑیاں مہر مقرر کیا یا سامان جس کی قیمت دس١٠ ٹکڑیوں کے برابر ہو دس١٠ سکّوں برابر نہ ہو تو بھی جائز ہے(ت)

وزن کے اعبتار سے دس١٠ درم کے دو٢روپے ایك اٹھنی ایك چوانی اور ۹-۵/۳ پائی ہُوئے یعنی کچھ کم دو٢ روپے تیرہ١٣  آنے،اگر روپے اٹھنی چوانی دے تو اسی قدر دینا ہوگا،لان الجنس لامعتبر فیہ للقیمۃ(کیونکہ جنس میں قیمت کا اعتبار نہیں ہوتا۔ت)اور چاندی کے علاوہ اور کوئی چیز دے تو دو٢تولے ساڑھے سات ماشہ چاندی کی قیمت معتبر ہوگی مثلًا چاندی ١٢۔تولہ ہو تو ایك روپے ساڑھے پندرہ آنے کی قیمتی شَے کافی ہے۔واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ ٢٧:                               شوال ١٣١٧ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہندہ کانکاح زید سے بتعین صہ عہ(٢٥٠٠٠)ہزار مہر کے ہوا زید کو مہر میں اضافہ کرنے کا اختیار ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو اس کے لئے کیا شرائط لازم وضروری ہیں؟ بینواتوجروا


 

 



[1] درمختار باب المہر  مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩٧

[2] ردالمحتار باب المہر  داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣٣٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن