دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

میں شمار نہ ہوگا،پھر اگر  اس دوسری سے حقیقۃًوطی یعنی خاص فرج داخل میں بقدر حشفہ ایلاج ذکر،کر چکا تھا تو مہر مثل ومہر مسمّی سے جو کم ہولازم آئے گا ورنہ کچھ نہیں اگر  پر خلوت بلکہ بوس وکنار  بہ شہوت بلکہ غیر فرج میں ادخال کرچکاہو،

فی الدرالمختار یجب مھر المثل فی نکاح فاسد وھوالذی فقد شرطا من شرائط الصحۃ کشہود بالوطئ فی القبل لابغیرہ کالخلوۃ لحرمۃ وطئھا ولم کزد علی المسمی ولو کان دون المسمی لزم مھر المثل[1]اھ باختصار وفی ردالمحتار قولہ کشھود ومثلہ تزوج الاختین معاونکاح الاخت فی عدۃ الاخت قولہ فی القبل فلوفی الدّبر لایلزمہ مھر خلاصۃ وقنیۃ فلایجب بالمس والتقبیل بشہوۃ شیئی بالاولی کما صرحوا بہ ایضا بحر[2]اھ ملتقطا،وفی الدر من العدۃ، الخلوۃ فی النکاح الفاسد لاتوجب العدۃ والطلاق فیہ لاینقص عدد الطلاق لانہ فسخ جوھرۃ[3] اھ واﷲ تعالٰی اعلم۔

درمختار میں ہے کہ نکاح فاسد میں صرف شرمگاہ میں وطی سے مہر مثل واجب ہوتا ہے۔نکاح فاسد وُہ ہے کہ جس میں صحتِ نکاح کی شرائط میں سے کوئی شرط مفقود ہو،مثلًا بے شہود نکاح اورمہر مثل بھی مقرر مہر سے زیادہ نہ ہوگا،اور اگر مہرمثل کم ہو مہر مسمٰی سے تو بھی مہر مثل لازم ہوگا،یہاں خلوت وغیرہ سے مہر واجب نہیں ہوتا کیونکہ یہ وطی کے قائم مقام نہیں ہے کیونکہ نکاحِ فاسد میں وطی خود حرام ہے اھ اختصارًا۔اور ردالمحتار میں ہے ماتن کا قول،جیسے گواہ' اور اسی طرح اگر دو٢ بہنوں سے بیك وقت نکاح کیا ہو یا ایك بہن کی عدت میں دوسری بہن سے نکاح کیا ہو،ماتن کا قول کہ صرف شرمگاہ میں وطی سے مہر لازم ہوتا ہے تو دُبر میں وطی کرنے سے مہر لازم نہ ہوگا،خلاصہ اور قنیہ یونہی مَس اور بوس کنار شہوت سے کئے ہوں تو بھی مہر بطریق اولٰی لازم نہ ہوگا،جیسا کہ فقہا ء نے اس کی بھی تصریح کی ہے،بحر اھ ملتقطا۔درمختار کی عدّت بحث میں ہے کہ نکاحِ فاسد میں خلوت،عدّت کو واجب نہیں کرتی اور نکاح فاسد میں طلاق سے عدد طلاق کم نہ ہوگا کیونکہ یہ فسخ ہے،جوہرہ اھ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٢٦:                                از جنگل کوکرہ ڈاك خانہ گولا ضلع کھیری مرسلہ عبدا لرحمٰن خاں صاحب        ٣جمادی الآخرہ ١٣١٧ھ

 کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ میں کہ زید نے ہندہ سے نکاح بعوض دس۱۰ درہم مہر کے کیا تو


 

 



[1] درمختار باب المہر مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٠١

[2] ردالمحتار  باب المہر داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٥١۔٣٥٠

[3] درمختار باب العدۃ مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٥٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن