دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

اُن میں ایك نے انتقال کیا جیسے بحالتِ ولایت ِ پدر اُس کے غیر نے بے اسکی اجازت نکاح کردیا اور ہنوز باپ نے جائز نہ کیا تھا کہ احد الزوجین نے وفات پائی تو اس صورت مین اصلًا کُچھ مہر وغیرہ نہ ملے گا۔

فی ردالمحتار،المھر کمام یلزم جمیعہ بالدخول والخلوۃ کذٰلك بموت احدھما قبل الدخول اما بدون ذٰلك فتیسقط لان العقد اذا انفسخ یجعل کانہ لم یکن نھراھ [1] مختصرا واﷲتعالٰی اعلم۔

ردالمحتار میں ہے کہ جس طرح دخول اور خلوتِ صحیحہ سے  پورا مہر لازم ہوجاتا ہے ایسے ہی دونوں میں سے کسی کی موت قبل از دخول سے بھی لازم ہوجاتا ہے،اگر مذکورہ صورتیں نہ واقع ہُوئی تو مہر ساقط ہوجاتا ہے کیونکہ جب نکاح فسخ ہوتو وُہ کالعدم ہوجاتا ہے،نہر اھ مختصرا۔

واﷲتعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ٢٣:              ١٥ذی قعدہ ١٣١٥ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے ایك عورت سے نکاح کیا،اُس عورت کومرد کے قابل نہ پایا،اُس کے جسم میں ہڈی ہے،ایك زمانے کے بعد زید نے اُسے طلاق دے دی،اب اس کا مہر دینا واجب ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔

الجواب:

اس صورت میں آدھا مہر دینا  آئے گا۔درمختار میں ہے:

یجب نصفہ بطلاق قبل وطء  اوخلوۃ[2]۔

طلاق قبل از خلوت سے نصف مہر لازم ہوتا ہے۔(ت)

اسی میں ہے:

الخلوۃ بلامائع کرتق التلاحم(وقرن) عظم (و عفل )غدۃ(کالوطء تأکد المھر [3]اھ ملتقطا۔ واﷲ تعالٰی اعلم

خلوت ایسی کہ جہاں کوئی مانع نہ ہو۔مثلًا شرمگاہ میں گوشت پُرہوجائے،ہڈّی ہوجائے،غدود ہوجائے ان موانع کے بغیر خلوت ہو تو  وہ وطی کے حکم میں ہے مہر لازم ہوجاتا ہے اھ ملتقطا (ت)واﷲتعالٰی اعلم۔

 


 

 



[1] ردالمحتار باب الول داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣٠٧

[2] درمختار باب المہر  مطبع مجتبائی دہلی  ١/١٩٧

[3] درمختار باب المہر مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن