دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

اور  از انجا کہ ہمبستری یعنی مجامعت واقع ہولی عورت کے لئے مہر مثل تمام وکمال لازم آیا اگر چہ مہر مسمی سے زائد ہو،نکاحِ فاسد میں ضروریہ حکم ہے کہ جب مہر کچھ معین کیا گیا تو لازم تو مہرمثل ہی آئے گا مگر قرار یافتہ سے زیادہ نہ دلایا جائے گا،مثلًا ہزار روپیہ مہر ٹھہرا تھا تو اگر مہر مثل ہزار یا ہزار سے زائد ہے تو ہزار ہی دلائے جائیں گے اور مہر مثل ہزار سے کم ہے تو صرف اُسی قدر دلائیں گے ہزار تك نہ بڑھائیں گے،لیکن بعض صورتیں اس سے مستثنٰی ہیں ازاں جملہ نکاح محارم کہ نا دانستہ وقوع میں آیا وہاں بعد وطی مہر مثل پورا لازم آتا ہے اگر چہ مسمی سے زائد ہو مسمی کا کچھ لحاظ نہ کیا جائے گا اور یہاں یہی صورت واقع ہے کہ وہ اس کی بھتیجی اور محرم رضاعی ہے۔

فی تنویرالابصار،یجب مھر المثل فی نکاح فاسد بالوطی لابغیرہ ولم یزد علی المسمی[1]١۔واﷲتعالٰی اعلم وعلمہ اتم واحکم۔

تنویرالابصار میں ہے:نکاح فاسد میں مہر مثل صرف جماع سے لازم آتا ہے کسی غیر جماع سے نہیں،وُہ مہر مثل بھی مقرر سے زیادہ نہ ہو۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ اتم واحکم۔(ت)

مسئلہ ٢٢:                                ٥شعبان ١٣١٥ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہندہ کا نکاح ایّام نابالغی میں زید کے ساتھ ہُوا اور نکاح کے روز سے ایك لمحہ کو بھی ہندہ زید کے گھر نہیں گئی اور نہ ہم صحبت ہوئی اس صورت میں ہندہ مہر چاہے تو پاسکتی ہے یا نہیں؟ بینواتوجروا

الجواب:

سائل مظہر کہ زن وشو نے انتقال کیا اور اُن میں ایك کامرجانا  بھی مہر کو مؤکد کرتا ہے،پس صورتِ مذکورہ میں کُل مہر ہندہ ترکہ زید پر لازم ہے جبکہ وُہ نکاح لازم واقع ہُوا جیسا کہ اَب وجد نے کیا یا نافذ غیرلازم تھا اور پیش از  رد،احد الزوجین کا انتقال ہوگیا۔

فی الدرالمحتار،یتأکد عند وطء او خلوۃ صحت او موت احدھما [2]الخ۔

درمختار میں ہے:وطی یا خلوت صحیحہ یا دونوں میں سے کسی کی موت سے مہر لازم ہوجاتا ہے الخ(ت)

اور اگر نکاح منعقد ہی نہ ہُوا تھا جیسے غیر اَب وجد نے نابالغی ہندہ میں غیر کفو سے یا مہر مثل میں کمی فاحش کے ساتھ نکاح کردیا کہ شرعًا ایسا نکاح باطل ہے' یا موقوفًا منعقد ہُوا اور ہنوز نافذ نہ ہونے پایا تھا کہ


 

 



[1] درمختار باب المہر مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٠١

[2] درمختار  باب المہر مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن