دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

ان العادۃ عندھم کان تعجیل بعض المھر قبل الدخول،حتی ذھب بعض العلماء الی انہ لاید خل بھا حتی یقدم شیئا لھا،نقل عن ابن عباس وابن عمر والزھری وقتادہ تمسکابمنعہ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم علیا فیما رواہ ابن عباس(رضی اﷲتعالٰی عنہما)ان علیا رضی اﷲتعالٰی عنہ لما تزوج بنت رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اراد ان یدخل بھا فمنعہ رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم حتی یعطیھا شیئا فقال یارسول اﷲلیس لی شئی فقال"اعطھا درعک"فاعطا ھا درعہ ثم دخل بھا اللفظ لابی داؤد و رواہ النسائی ومعلوم ان الصداق کان اربع مائۃ درھم وھی فضۃ[1] الخ قلت وحدیث ابی داؤد کما تری نص صریح لایقبل التاویل ان ھذاکان حین البناء ومعلوم ان البناء کان بعد عدۃ اشھر من حین العقد،ثم الروایۃ الثالثۃ مصرحۃ بان العقد وقع علی اربعمائۃ مثقال فضۃ ولیس فی الروایات الاولٰی مایصرح بصدورالعقد علی الدرع ومن مارس

 

ان کے ہاں عادت تھی کہ مہر کا کچھ حصّہ دخول س قبل معجّل طور پر دے دیاجاتاتھا،حتی کہ بعض علماء نے اسی بناء پر فرمایا کہ پہلے کچھ ادائیگی کے بغیر دخول جائز نہیں۔ابن عباس،ابن عمر،زہری،قتادہ رضی اﷲتعالٰی عنہم سے منقول کو وُہ حضرت علی کو حضورعلیہ الصّلٰوۃ والسلام کے منع فرمانے کی دلیل قرار دیتے ہیں جس اس روایت میں ہے جس کو ابن عباس رضی اﷲتعالٰی عنہ نے روایت کیا ہے کہ حضر ت علی رضی اﷲتعالٰی عنہ نے جب حضور علیہ الصّلٰوۃ والسلام کی صاحبزادی سے نکاح کیا تو انہوں نے دخول کا ارادہ فرمایا توحضور علیہ الصّلٰوۃ والسلام نے ان کو پہلے کچھ ادا کئے بغیر دخول سے منع فرمایا،تو اُنہوں نے عرض کی میرے پاس تو کچھ نہیں۔توآپ نے فرمایا کہ اپنی زرہ فاطمہ(رضی اﷲ عنہا)کو دے دو۔چنانچہ انہوں نے زرہ دے دی اور اس کے بعد دخول کیا۔یہ الفاظ ابوداؤد کے ہیں' اور اسی کو نسائی روایت کیا ہے۔اور یہ بات معلوم ہے کہ مہر چار سودراہم تھا جوکہ چاندی ہے الخ قلت(میں کہتا ہوں)ابوداؤد والی حدیث صریح نص ہے جو اس تاویل کو قبول نہیں کرتی جیسا کہ تم دیکھ رہے ہو کہ یہ واقعہ بناء یعنی دخول کا ہے جس کے متعلق معلوم ہے کہ وُہ نکاح سے چند ماہ بعد ہوا ہے۔پھر تیسری روایت تصریح کر رہی ہے کہ نکاح چار سو مثقال چاندی ہُوا ہے،اور پہلی روایات میں یہ تصریح نہیں ہے کہ نکاح زرہ پر ہوا ہے۔جو شخص حدیث میں 

 


 

 



[1] مرقاۃ المفاتیح باب الصداق فصل اول المکتبۃ الحبیبیہ کوئٹہ ۶/۳۵۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن