30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پرلازم،مگر ہندہ کو بوجہ تأجیل و وقوعِ خلوت برضائے زوجہ بالاتفاق مطالبہ مہر ومنع نفس کا اختیار حاصل نہیں،امام ابویوسف سے کہ مہر مؤجل میں تخیر منع منقول ہے قبل از تسلیم نفس ووقوع وطی یا خلوت صحیحہ برضائے زوجہ پر محمول ہے کہ وُہ بعد از تسلیم مہر معجل میں بھی اختیارِ منع نہیں دیتے حالانکہ وہاں بوجہ تعجیل حق منع ومطالبہ مؤکد ہوچکا ہے پس مؤجل میں کہ ایسا نہیں بالاولٰی نہ دیں گے۔
|
فی الھدایۃ وللمرأۃ ان تمنع نفسھا حتی تاخذ المھر ای المعجل ولو کان المھر کلہ مؤجلالیس لھا ان تمنع نفسھا لاسقاطھا حقھا بالتأجیل کما فی البیع وفیہ خلاف ابی یوسف وان دخل بھا فکذٰلك الجواب عند ابی حنیفۃ وقالا لیس لھا ان تمنع نفسھا١ [1]انتہی ملخصا ومثلہ فی غیرھا من کتب الفقہ۔واﷲسبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ اتم واحکم۔ |
ہدایہ میں ہے:بیوی کو مہر معجل کی صورت میں اپنے اسے خاوند کو منع کرنے کا حق ہوتا ہے تك وصول نہ کرے،اور اگر تمام مہر مؤجل ہو تو پھر اس کو اپنے سے خاوند کو روکنے کاحق نہیں کیونکہ اس نے مہر مؤجّل کرکے اپنے مطالبہ کا حق ساقط کردیا ہے جیسا کہ بیع میں ہوتا ہے،اس میں امام ابویوسف رحمہ اﷲتعالٰی کا اختلاف ہے اورمہر معجل کی صورت میں اگر دخول ہوچکا ہوتو عورت کومنع کا حق ہے مہر معجل وصول کرنے تك یہ امام ابوحنیفہ رحمۃ اﷲتعالٰی علیہ کا مسلك ہے۔اس میں صاحبین کا قول یہ ہے کہ اس کو اس کے منع کا حق نہیں ہے انتہٰی ملخصًا،اسی طرح دوسری کتب میں بھی ہے۔واﷲسبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ اتم واحکم۔(ت) |
مسئلہ١٩: ۲۵محرم ١٣١٣ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك عورت بغیر اجازت شوہر کے کئی مرتبہ اپنے مَیکے چلی گئی اور اپنے شوہر سے اکثر لڑتی رہتی ہے اور اب کی دفعہ اُس نے اپنے شوہر کو مارا بھی،اگر شوہر مہر اُس کا ان وجوہ کے سبب نہ دے تو مواخذہ ہوگا یا نہیں اور اُس کو اپنے گھر رکھے یا نہیں؟ بینو اتوجروا
الجواب:
وُہ عورت فاسقہ ہے سخت گنہگار ہے،مگر ان حرکات کے سبب مہر ساقط نہ ہوگا،رکھنے نہ رکھنے کا مرد کا اختیار ہے مگر اگر نہ رکھنا چاہے تو طلاق دے دے یہ جائز نہیں کہ نکال دے اور طلاق نہ دے اور خبر گیری بھی نہ کرے ہاں وُہ خود ہی نکل جائے تو اس پر نان ونفقہ واجب نہیں جب تك واپس نہ آئے
|
لانھا ناشزۃ ولانفقۃ للنا شزۃ وقال |
کیونکہ نافرمان ہے اور اس کے لئے خاوند پر نفقہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع