30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ١٤: از بڑودو پہلی پلٹن تیسری کمپنی مکان شیخ امام صوبہ دار مرسلہ رحمت بی ٢٢ذوالحجہ ١٣١١ھ
شرع محمدی حنفیہ مذاہب کا اس سوال کے جواب میں کیا حکم ہے میرا مہر سات سو روپے کا تھا میں نے اپنے شوہر کو معاف کردیا میں نے نیك کام کیا یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
الجواب:
بیشك نیك کام کیا اور اس میں بڑے ثواب کی امید ہے اِن شاء اﷲتعالٰی۔ رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتےہیں:
|
من نفس عن غریمہ او محی عنہ کان فی ظل العرش یوم القیامۃ[1]۔رواہ الامام احمد ومسلم عن ابی ھریرۃ رضی اﷲتعالٰی عنہ والامام البغوی شرح السنۃ عن ابی قتادۃ رضی اﷲتعالٰی عنہ وقال ھذا حدیث حسن۔ |
جو اپنے مدیون کو مہلت دے یا معاف کردے قیامت کے دن عرش کے سایہ میں ہو۔ (اسے امام احمداور امام مسلم نے ابوہریرہ رضی اﷲتعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے اورامام بغوی نے شرح السنۃ میں ابوقتادہ رضی اﷲتعالٰی عنہ سے روایت کیا اور کہا یہ حدیث حسن ہے۔ت) |
اگلی اُمتوں میں ایك گنہگار آدمی اہنے مدیونوں سے درگزر کرتا تھا جب وُہ مرا اﷲتعالٰی نے اُس کے گناہوں سے درگزر فرمائی [2]رواہ الشیخان عن حذیفۃ رضی اﷲتعالٰی عنہ (اس کوبخاری اور مسلم نے حذیفہ رضی اﷲتعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت) اور اُسے جنّت میں جگہ بخشی [3]رویا ہ عنہ و عن ابی مسعود رضی اﷲتعالٰی عنہما (انہوں نے اس سے اور ابو مسعود رضی اﷲتعالٰی عنہما سے روایت کیا ہے۔ت) مولٰی تعالٰی نے فرمایا: جب یہ اپنے مدیون سے در گزر کرتا تھا تومجھے زیادہ لائق ہے کہ درگزر فرماؤں[4]رواہ مسلم عن ابی مسعود وعن عقبۃ بن عامر رضی اﷲتعالٰی عنھما کلھم عن النبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم ( اس کو مسلم نے ابومسعود اور عقبہ بن عامر رضی اﷲتعالٰی عنہما سے روایت کیا ہے ان سب نے نبی پاك صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔ت) واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ١٥: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی دختر مسماۃ ہندہ صغیرہ نابالغہ کا
[1] مسند امام احمد حدیث ابوقتادہ انصاری مطبع دار الفکر ٥/٣٠٨
[2] صحیح مسلم کتاب امساقاۃ والمزارعۃ فصل انظار المعسر الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/١٨
[3] صحیح مسلم کتاب المساقاۃ والمزارعۃ فصل انظار المعسر الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/١٨
[4] صحیح مسلم کتاب المساقاۃ والمزارعۃ فصل انظار المعسر الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/١٨
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع