30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
من فتاوٰنا (جیسا کہ ہم نے اپنے فتاوٰی کی کتاب الزکوٰۃ میں اس کی تحقیق کی ہے۔ت) اور دینار ایك مثقال یعنی چار٤ماشے سونا، یہی وزن سبعہ ہے یعنی سات مثقال وزن میں برابر دس درہم کے، فی تنویر الابصار کل عشرۃ دراھم ١ وزن سبعۃ مساقیل [1]( تنویر الابصارمیں ہے کہ ہر دس ١٠ کا وزن سات مثقال ہے۔ت)اور باعتبار قیمت ایك دینار شرعی دس١٠ درہم کا تھا،
|
فی ردالمحتار فی الھدایۃ کل دینار عشرۃ دراہم فی الشرع قال فی الفتح ای یقوم فی الشرع بعشرۃ کذاکان فی الابتداء[2]۔ |
ردالمحتارمیں ہے کہ ہدایہ میں ہے کہ ہر دینار دس١٠درہم ہے شرع، فتح میں فرمایا ہے کہ شرع میں ہر دینار کی قیمت دس١٠ درہم مقرر ہوئی جیسا کہ ابتداء میں تھا۔(ت) |
یہاں کا روپیہ ۱۱ ماشہ ۲ سُرخ ہے تو درہم اس کا ٧/٢٥ ہے کہ مجنس کرنے سے درہم ایك سوچھبیس روپیہ ٤٥٠ ہواتو درہم روپے کا ٢٦لا ۱ /٤٥٠ یعنی ٧/٢٥ ٹھہرا جس کا حاصل یہ ہے کہ معہ٧ روپے برابر م عہ٢٥ درہم کے یا ایك روپیہ برابر ٣-٤/٧ درم کے، ولہٰذا نصاب فضّہ کہ دوسو٢٠٠ درم ہے اس درم ہ اس روپے سے ؎٥٦ آتی ہے صما ٥٠/درمکے ما لعہ ١٤٠ ہوئے اور چار سو٤٠٠ مثقال کے ایك سوساٹھ١٦٠ روپے، دس١٠ درہم اقل مقدارِ مہر ہے عا ١٢/٩-٣/٥ پائی یعنی دوروپے پونے تیرہ آنہ اور پانچواں حصّہ پیسے کا،چار ہزار درم کے یہاں کہ سکّہ سے ایك ہزار ایك سوبیس١١٢٠ روپے ہُوئے، اور ہر دینار دس١٠ درہم کا ہے، لہذا چار ہزار دینار کے گیارہ ہزار دوسوروپے۔ اس حساب سے ظاہر ہُوا کہ زمانہ اقدس رسالت میں سونے کی قیمت ساڑھے سات روپے تولہ سے بھی کم تھی کہ جب دینار یعنی ساڑھے چار ماشہ سونا دس١٠ در م یعنی دو٢ روپے بارہ١٢ آنے ٩-٣/٥ پائی کا تھا تو بحساب اربعہ ایك تولہ سونا معہ ٧/٥-٣/٥ پائی کا ہوا، یہ برکات دنیا تھیں علاوہ برکات دینیہ کے جن کا شمار ﷲعزّوجل کے سواکوئی نہیں کرسکتا وَ اِنۡ تَعُدُّوۡا نِعْمَۃَ اللہِ لَا تُحْصُوۡہَا ؕ [3](اور اگر اﷲ کی نعمتیں گنوتوانہیں شمار نہ کرسکوگے۔ت)
مسئلہ ١٢: از بڑودہ گجرات کلاں محلہ بھوتنی کا جھانپہ نظام پورہ مرسلہ امر اؤ مائی بنت غلام حسین ١٦رجب ١٣١١ھ
عورت کامہر سوادس ہزار روپے کا ہے،مرد نے نان ونفقہ بند کرلیا ہے، عورت نے مہر کا دعوٰی کیا ہے، اس صورت میں مہر اسے دلایاجائے گا یا نہیں؟بینواتوجروا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع