دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

قلت لاقالت نصف اوقیۃ فتلك خمس مائۃ دراھم [1] احمد والدارمی والاربعۃ عن امیرالمؤمنین عمر الفاروق الاعظم رضی اﷲتعالٰی عنہ قال ماعملت رسول اﷲ صلّی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نکح شیئا من نسائہ ولا انکح شیئا من بناتہ علی اکثر من اثنتی عشرۃ اوقیۃ[2]۔

تو آپ نے پُوچھا کہ تمہیں معلوم ہے نش کیا ہوتا ہے، میں نے کہا نہیں، توآپ نے فرمایا: نش نصف اوقیہ کو کہتے ہیں، تو یہ کل پانسو درہم ہوئے۔ امام احمد، دارمی اور سُنن اربعہ(ابوداؤد، نسائی، ترمذی، ابن ماجہ) نے امیر المومنین عمر فاروق رضی اﷲتعالٰی عنہ سے روایت کیا کہ انہوں نے فرمایا حضور علیہ الصّلٰوۃ والسلام نے اپنی ازواج یا صاحبزادیوں کا نکاح بارہ اوقیہ سے زیادہ پر کیا ہو یہ مجھے معلوم نہیں۔(ت)

مگر اُم المومنین اُمِّ حبیبہ بنت ابی سفیان خواہر جناب امیر معاویہ رضی اﷲتعالٰی عنہم کہ ان کا مہر ایك روایت پر چار ہزاردرہم [3]کما فی سنن ابی داؤد( جیساکہ سُنن ابی داؤد میں ہے۔ت)دوسری میں چار ہزار دینارتھا[4]۔

فی المستدرك صححہ الحاکم واقرہ الذھبی ولا یخالف ھذامامر من حدیثی ام المؤمنین وامیر المؤمنین رضی اﷲتعالٰی عنہما فان ھذہ الامھارلم یکن من رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم بل من ملك الحبشۃ سیّد نا النجاشی رضی اﷲتعالٰی عنہ۔

جیسا کہ مستدرك میں امام حاکم نے اس کی تصحیح کی اورذہبی نے اس کوثابت مانا، اور یہ حضرت ام المؤمنین اور عمر فاروق رضی اﷲتعالٰی عنہما سے مروی کا مخالف نہیں ہے کیونکہ یہ مہر حضور علیہ الصّلٰوۃ والسّلام نے مقرر نہیں کیا بلکہ حبشہ کے بادشاہ حضرت سیّدنا نجاشی رضی اﷲتعالٰی عنہ نے مقرر کیا تھا۔(ت)

اور حضرت بتول زہرا رضی اﷲتعالٰی عنہا کا مہراقدس چار سو چاندی[5]علی ماذکر فی المرقاۃ الجزم بہ عن روضۃ الاحباب والمواھب(جیساکہ مرقاۃ میں ذکر فرمایا کہ روضۃ الاحباب اور مواہب نے اس پر جزم کیا ہے۔ت) درہم شرعی کا وزن ۳ ماشے ٥ -١ / ١ سرخ چاندی ہے کما حققنا فی الزکوۃ


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب النکاح باب الصداق قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ / ۴۵۸

[2] جامع الترمذی ابواب النکاح امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ١ / ۱۳۲

[3] سنن ابی داود کتاب النکاح باب الصداق آفتاب عالم پریس لاھور ۱/ ۲۸۷

[4] المستدرك للحاکم کتاب النکاح مہر ام حبیبہ دارالفکر بيروت ٢/۱۸۱

[5] مرقاۃ المفاتح کتاب النکاح فصل ثانی حدیث ۔۳۳ مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ٦/ ۳۶۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن