30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وان کان مھرالمثل بینھما تحالفا (والاولی البداء ۃبتحلیف الزوج فایھما نکل لزمہ دعوی الاخر) فان حلفا اوربرھنا قضی بہ(ای بمھر المثل) [1]اھ ملتقطا قلت وفی عبارۃ الدر ھٰھنا تقصیرنبہ علیہ الشامی وایضاح المسئلۃ فی الخانیۃ والھندیۃ وغیرھما۔ واﷲتعالٰی اعلم۔ |
خاوند کے گواہ مقدم ہوں گے اگر مہر مثل بیوی کی تائید کرے کیونکہ گواہی خلافِ ظاہر کو ثابت کرنے کے لئے ہوتی ہے، اور اگر مہر مثل دونوں کے دعووں کے بین بین ہے تو دونوں سے قسم لی جائے گی (بہتر ہے کہ پہلے خاوند کی قسم لی جائے، تو جو قسم سے انکار کرے اس پردوسرے کا دعوٰی لازم ہوجائے گا) اور اگر دونوں نے قسم دے دی یا گواہ پیش کردئے تو پھر قاضی مہر مثل پر فیصلہ دے اھ ملتقطا قلت (میں کہتا ہوں کہ) یہاں دُر کی عبارت میں کوتاہی ہے جس پر علامہ شامی نے توجہ دلائی ہے اور مسئلہ کی وضاحت خانیہ اور ہندیہ وغیر ہما میں ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ١١: از بریلی مرسلہ نواب مولوی سلطان احمد خاں صاحب ١٣ رمضان مبارك ١٣١٠ھ
مہر ازواجِ مطہرات حضور سرورِ عالم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کا کس قدر تھا ؟ اور مہر حضرت فاطمہ رضی اﷲتعالٰی عنہا کا کس قدر مع تعداد درہم و دینار وتطبیق سکّہ رائج الوقت ارشاد ہو اور وزن درہم و دینار موافق وزن اس وقت کے کیا ہے؟ وبینوا توجروا
الجواب:
عامہ ازواجِ مطہرات وبنات مکرمات حضور پُر نور سیّد الکائنات علیہ وعلیہن افضل الصلٰوۃ اکمل التحیات کا مہر اقدس پانچ سودرہم سے زائد نہ تھا۔
|
مسلم فی صحیحہ عن ابی سلمۃ قال سألت عائشۃ رضی اﷲ تعالٰی عنھا کم کان صداق النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قالت کان صداقہ لازواجہ ثنتی عشرۃ اوقیۃ ونش، قالت اتدری ماالنش، |
صحیح مسلم شریف میں ہے ابوسلمہ نے فرمایا کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲتعالٰی سے پوچھا کہ حضور علیہ الصّلٰوۃ والسلام نے اپنی ازواج کیلئے بارہ اوقیہ( چالیس درہم فی اوقیہ) اور ایك نش مقرر فرمایا۔ |
[1] درمختار شرح تنویرالابصار باب المہر مطبع مجتبائی دہلی ١/٣- ٢٠٢، ردالمحتار باب المہر دارا حیاء التراث العربی بیروت ٢/٦٢-٣٦١
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع